ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

ٹویوٹا پاکستان ن ایک بار پھر اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور حیران کن طور پر ایک ہی ہفتے میں دوسری بار قیمتیں بڑھائی گئئ ہے۔

کمپنی نے اضافے کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی بتائی ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال اور روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں انتہائی غیر مستحکم صورتحال نے ٹویوٹا کے لیے مینوفیکچرنگ کی لاگت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس صورتحال نے کمپنی کے لیے موجودہ خوردہ فروخت کی قیمتوں کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔

ٹویوٹا کار کی قیمتوں میں اضافہ حیران کن ہے، لیکن ملک کی ویران بگڑتی معاشی حالت گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

ٹویوٹا گاڑیوں کی نئی قیمتیں

ٹویوٹا گاڑیوں کی تمام نئی قیمتیں ذیل میں دی گئی ہیں اور ڈیلیوری کے وقت رائج قیمتیں تمام آرڈرز پر لاگو رہیں گی۔ حکومتی محصولات اور ٹیکسوں (بشمول سیلز ٹیکس، CVT، وغیرہ) ٹیرف، مالیاتی پالیسیاں، درآمدی پالیسیاں وغیرہ میں کوئی بھی تبدیلی صارف کے حساب سے ہوگی۔

ٹویوٹا یارس کی نئی قیمتیں

یارس 1.3 MT کی نئی قیمت 4079000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 3819000 روپے ہے۔

یارس 1.3 CVT کی نئی قیمت 4339000 روپے ہے۔

یارس 1.3 H MTکی نئی قیمت 4309000 روپے ہے۔

یارس 1.3 MT کی نئی قیمت 4649000 روپے ہے۔

یارس 1.3 CVT کی نئی قیمت 4929000 روپے ہے۔

ٹویوٹ کرولا کی نئی قیمت

کرولا 1.6 MT کی نئی قیمت 5269000 روپے ہے جبکہ کرولا 1.6 CVT کی نئی قیمت 5749000 روپے ہے۔

کرولا 1.6 CVT Upspec کی نئی قیمت 6319000 روپے ہے جبکہ کرولا 1.8 CVT کی نئی قیمت 6069000 روپے ہے۔

کرولا 1.8 CVT کی نئی قیمت 6609000 روپے ہے جبکہ کرولا 1.8 CVT SR BLK کی نئی قیمت 6649000 روپے ہے۔

ٹویوٹا ریوو کی نئی قیمتیں

ٹویوٹا ریوو G MT کی نئی قیمت 10549000 جبکہ ریوو G AT کی نئی قیمت 11059000 روپے ہے

ریوو V AT کی نئی قیمت 12239000 روپے ہے ریوو V AT Rocco کی قیمت 12899000 روپے ہے۔

ٹویوٹا فارچیونر کی نئی قیمت

ٹویوٹا فارچیونر LO پیٹرول کی نئی قیمت 13419000 روپے ہے جبکہ فارچیونر ہائی پیٹرول کی نئی قیمت 15359000 روپے ہے۔

فارچیونر ڈیزل کی نئی قیمت 16189000 روپے ہے جبکہ فارچیونر ڈیزل لیجنڈر کی نئی قیمت 17069000 روپے ہے۔

شرائط و ضوابط

کمپمی نے مذکورہ تبدیلی کے لیے درج ذیل شرائط و ضوابط سے مزید آگاہ کیا۔

Exit mobile version