ٹویوٹا کرولا کراس پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ ہو گئی

بالآخر ٹویوٹا کرولا کراس نے پاکستان میں لگژری گاڑیوں کے کلب میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی (IMC) اس SUV کے کمپلیٹلی بلٹ یونٹس (CBU) یونٹس فروخت کر رہی ہے، جو تھائی لینڈ سے درآمد کیے گئے ہیں۔ اس کی بکنگ کھول دی گئی ہیں اور ڈلیوریز کے لیے جولائی 2021 کا وقت دیا گیا ہے۔

کرولا کراس کے ویرینٹس:

ٹویوٹا نے کرولا کراس تین ویرینٹس میں متعارف کروائی ہے: پریمیم ہائی گریڈ، اسمارٹ مِڈ گریڈ اور لو گریڈ۔

باضابطہ قیمتیں:

تین کرولا کراس ویرینٹس کی ایکس-فیکٹری قیمتیں یہ ہیں:

نمایاں خصوصیات:

سات رنگ: Celestite گرے میٹالک، پلاٹینم وائٹ پرل، Attitude بلیک میکا، میٹل اسٹریم میٹالک، ریڈ میکا میٹالک، نیبولا بلو اور گریفائٹ میٹالک۔

یہ ایک طویل انتظار تھا لیکن ٹویولا کرولا کراس بالآخر پاکستانی مارکیٹ میں آ ہی گئی۔ گزشتہ سال جولائی میں لانچ ہونے کے بعد یہ پریمیم ٹویوٹا SUV تھائی لینڈ میں مسلسل تین مہینے تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی رہی۔ دیکھتے ہیں لوکل پاکستانی مارکیٹ میں یہ گاڑی کہاں تک جاتی ہے۔

Exit mobile version