ٹویوٹا کرولا کراس کے تین ویرینٹس – ایک تقابل
ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے پاکستان میں ٹویوٹا کرولا کراس باضابطہ طور پر لانچ کر دی ہے۔ کمپنی نے اس گاڑی کے تین ویرینٹس متعارف کروائے ہیں، پریمیم، اسمارٹ اور لو (بَیس) ویرینٹ۔ ہم یہاں ان تینوں ویرینٹس کا کمپیریزن یعنی تقابل پیش کر رہے ہیں تاکہ آپ یہ گاڑی خریدتے ہوئے بہتر فیصلہ کر پائیں۔
انجن اور ٹرانسمیشن:
تینوں ویرینٹس 1798cc کے 3ZR-FEX (ہائبرڈ) انجن رکھتے ہیں۔ اس گاڑی کی انجن پاور 71hp ہے اور الیکٹرک موٹر کی پاور 72hp۔ جبکہ انجن کا ٹارک 142Nm ہے اور الیکٹرک موٹر کا ٹارک 163Nm۔ اس لیے اس گاڑی کی مجموعی ہارس پاور 168hp ہے اور کُل ٹارک 305Nm۔
اس کے علاوہ تینوں ویرینٹس CVT ٹرانسمیشن رکھتے ہیں۔
ایکسٹیریئر:
پریمیم اور اسمارٹ ویرینٹ میں LED پروجیکٹر ہیڈ لائٹس ہیں جبکہ بَیس ویرینٹ میں ہیلوجن پروجیکٹر ہیڈ لائٹس ہیں۔ تینوں ویرینٹس ہیڈ لائٹس میں ‘فالو می ہوم’ فیچر رکھتی ہیں جس کا مطلب ہے کہ لائٹس انجن بند ہونے کے بعد کچھ سیکنڈز تک کھلی رہتی ہیں۔ جبکہ تینوں ویرینٹس میں LED DRLs اور فرنٹ فوگ لیمپس ہیں۔ دونوں ٹاپ ویرینٹس کے فرنٹ وائپرز آٹو رین سینسرز بھی رکھتے ہیں، جبکہ بَیس ویرینٹ میں اسٹینڈرڈ وائپرز ہیں۔ تمام ویرینٹ اسمارٹ انٹری آپشن کے ساتھ آتے ہیں۔
ٹائروں پر آئیں تو کمپنی نے تمام ویرینٹس میں 17 انچ الائے ویلز انسٹال کیے ہیں، جن کے ساتھ وینٹی لیٹڈ ڈسک بریکس (فرنٹ) اور ڈسک بریکس (ریئر) ہیں۔
انٹیریئر:
ٹویوٹا کرولا کراس کے تینوں ویرینٹس اسٹیئرنگ کنٹرولز رکھنے والے الیکٹرانک پاور اسٹیئرنگ (EPS) کے ساتھ آتے ہیں۔ البتہ ٹاپ دونوں ویرینٹس میں کروز کنٹرول کا اضافی بٹن موجود ہے۔ جبکہ دونوں ٹاپ ویرینٹس میں 8 انچ کی ٹچ اسکرین بھی ہے، جبکہ بَیس ویرینٹ اسٹینڈرڈ آڈیو سسٹم رکھتا ہے۔ AC پر آئیں تو دونوں ٹاپ ویرینٹس میں ڈوئل زون آٹو AC ہے جبکہ بَیس ویرینٹ ریئر AC وینٹس کے ساتھ سنگل آٹو زون میں آتا ہے۔
پریمیم اور اسٹینڈرڈ ویرینٹس میں ڈرائیور سیٹ 6-وے پاورڈ ہے جبکہ پیسنجر سیٹ مینوئلی ایڈجسٹ ایبل ہے۔ جبکہ بَیس ویرینٹ میں ڈرائیور اور پیسنجر دونوں کی سیٹس مینوئلی ایڈجسٹ کی جا سکتی ہیں۔
علاوہ ازیں، صرف پریمیم ویرینٹ ہی مون روف اور لیدر سیٹس کے ساتھ آتا ہے۔ اسمارٹ اور بَیس ویرینٹ میں فیبرک کی سیٹس ہیں۔
سیفٹی:
ٹاپ دونوں ویرینٹس 7 ایئر بیگز کے ساتھ آتے ہیں جبکہ بَیس ویرینٹ میں صرف 2ایئر بیگز ہیں۔ تینوں ویرینٹسABS+EBD+بریک اسسٹ، وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول، بیک پارکنگ سینسرز اور ہل اسٹارٹ اسسٹ کے ساتھ آتے ہیں۔ پریمیم اور اسمارٹ میں فرنٹ پارکنگ سینسرز بھی ہیں۔
ان تینوں ویرینٹس کا تفصیلی تقابل یہ رہا: