ٹویوٹا نے مالی سال ‏2019-20ء‎ کی دوسری سہ ماہی میں منافع میں 71 فیصد کمی ظاہر کر دی

0 694

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے 31 دسمبر2019ء کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے لیے اپنے مالیاتی نتائج پیش کر دیے ہیں جو کمپنی کے منافع میں 71 فیصد کی زبردست کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اس آٹو مینوفیکچرر نے اکتوبر-دسمبر 2019ء کے عرصے میں 986 ملین روپے کا منافع ظاہر کیا، جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں ہونے والے 3.4 ارب روپے کے منافع کے مقابلےمیں 71 فیصد کم ہے۔ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو ایک نوٹس ارسال کیا ہےجو اس مخصوص عرصے میں اُس کے منافع کو ظاہر کر رہا ہے۔ 

مالی سال ‏2019-20ء‎ کی دوسری سہ ماہی میں اس آٹو میکر کی مجموعی فروخت 22.05 ارب روپے پر کھڑی رہی جبکہ پچھلے سال یہ 41.54 ارب روپے تھی؛ یعنی یہاں 47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ نتیجتاً فروخت پر آنے والی لاگت میں بھی 44 فیصد کی کمی آئی۔ دوسری جانب اکتوبر سے دسمبر 2019ء کے دوران کمپنی کے اخراجات بھی کافی حد تک بڑھے۔ IMC کی فروخت پر آنے والے اور انتظامی اخراجات میں بالترتیب 10 اور 7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ٹویوٹا انڈس کی دیگر آمدنی بھی پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 49 فیصد کم ہوئی۔ ذرا اِس نوٹس پر ایک نظر ڈالیں:

جاپانی آٹو مینوفیکچرر رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 7,500 گاڑیاں فروخت کر پایا جبکہ پچھلے سال یہ تعداد 17,200 تھی، یعنی فروخت میں 56 فیصد کی بڑی کمی۔ اس عرصے میں IMC کی کاروں کی فروخت میں آنے والا زوال بنیادی طور پر متعدد ٹیکس اور ڈیوٹیاں لگانے کے ساتھ ساتھ امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں آنے والی کمی سے پیدا ہوا۔ ساتھ ہی شرحِ سود میں اضافے نے آٹو فائنانسنگ کو محدود کر دیا، یوں فروخت میں کمی ہوتی چلی گئی۔ 

کمپنی کا آپریٹنگ منافع بھی 77 فیصد کم ہوا جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں 4.36 ارب روپے کے مقابلے میں اب 1 ارب روپے ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح IMC کی فی حصص آمدنی (EPS) پچھلے سال کی دوسری سہ ماہی میں 43.3 روپے فی حصص کے مقابلے میں اس مرتبہ 12.5 روپے فی شیئر ریکارڈ کی گئی۔ 

انڈس موٹر کمپنی کا کُل منافع گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے کے باوجود 12.2 سے کم ہوکر 8 فیصد رہ گیا ۔ اکتوبر سے دسمبر 2019ء کے دوران مؤثر ٹیکس شرح 30.4 فیصد رہی جو پچھلے سال کے اسی دورانیے میں 32.2 فیصد تھی۔ مکمل تفصیلات آپ نیچے دیے گئے چارٹ میں دیکھ سکتے ہیں:

ٹویوٹا انڈس کے CEO علی اصغر جمالی کا کہنا ہے کہ آٹو میکر کی توجہ اب بھی اپنے صارفین کو بہترین مصنوعات فراہم کرنے پر ہی مرکوز رہے گی۔ اسی طرح IMC اپنی کاروں میں کوالٹی معیارات کی اعلیٰ سطح برقرار رکھتے ہوئے عملی مؤثریت کو بہتر بنانے کا ہدف رکھتا ہے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی۔ آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ اپنے قیمتی خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.