ٹویوٹا یارِس 2020ء: قیمت اور تفصیلات سامنے آ گئیں

ٹویوٹا یارِس کا جس کا رواں سال بہت شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے، بس آنے ہی والی ہے اور اس کی آمد کے حوالے سے جوش و خروش بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے، ملک بھر میں گاڑیوں کے شوقین افراد اس کے لانچ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ ٹویوٹا کی اس نئی گاڑی تک رسائی حاصل کر سکیں۔ 

جب بھی مقامی آٹو انڈسٹری کی تازہ ترین خبروں کی بات ہو تو پاک ویلز سب سے آگے رہتا ہے – اور اس بار بھی ہم آپ کے لیے زبردست معلومات لائے ہیں اور وہ ہے یارِس کے تمام ویرینٹس کی تفصیلات، خصوصیات اور قیمتیں۔ 

کروناوائرس کی وجہ سے کمپنی نے 24 مارچ 2020ء کو اس گاڑی کی سافٹ لانچ کا فیصلہ کیا ہے اور گاڑی اُسی دن ملک بھر میں ڈسپلے کے لیے پیش کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ کمپنی نے اپنے سرکلر میں ملک بھر میں موجود ڈیلرز سے کہا ہے کہ وہ اِس کار کی بکنگ شروع کر دیں۔ خصوصیات، تفصیلات اور قیمتیں نیچے دیکھیں:

واضح رہے کہ یہ سب ایکس-فیکٹری قیمتیں ہیں اور ممکن ہے کہ علاقے اور شہر کے لحاظ سے تبدیل ہو جائیں -اس کے علاوہ یہ قیمتیں تعارفی بھی ہیں اور ابتدائی مرحلے کے بعد تبدیل ہو جائیں گی۔ کمپنی نے اپنے سرکلر میں اس بات پر زور دیا ہے کہ کار پر 17 فیصد سیلز ٹیکس، ڈیلر کا کمیشن اور 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ 

علاوہ ازیں، مالیاتی ایکٹ 19-20ء کے نفاذ کے بعد گورنمنٹ لیویز (بشمول FED، کسٹمز ڈیوٹی) ٹیرف، مالیاتی پالیسیوں، درآمدی پالیسیوں وغیرہ میں آنے والی کسی بھی تبدیلی کی قیمت سے پڑنے والا فرق صارف کو ادا کرنا ہوگا۔ یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ یہ قیمتیں وقتی ہیں اور بغیر کسی پیشگی نوٹس کے لیے تبدیل ہو سکتی ہیں۔ ڈلیوری کے وقت کی قیمت حتمی اور اصل قیمت ہوگی۔

See the complete specs, features, and prices here

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Exit mobile version