ٹویوٹا کی نئی گاڑیاں اب قسطوں پر حاصل کریں وہ بھی صرف 10 دن میں!
گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے ایک لمبے سلسلے کے بعد اب گاڑیوں اور بائکس کیلئے آفرز کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے. یہ حیرت کی بات نہیں کیونکہ اس کے پیچھے کی وجہ اقتصادی گراوٹ ہے جس کی وجہ سے پیداوار اورسیلز میں میں کمی ہے۔ کار اور بائیک کمپنیوں کے پاس پرکشش آفرز متعارف کرانے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے جو خریدار کی کم ہوتی ہوئی قوت خرید میں مددگار ہو سکتی ہیں۔
ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) اور میزان بینک لمیٹڈ (MBL) نے خصوصی طور پر ٹویوٹا کرولا اور یارِس ماڈلز کے لیے ایک خصوصی انسٹالمنٹ پلان کا ایک منصوبہ متعارف کرایا ہے۔ یہ منصوبہ صرف 10 دنوں میں فوری کار کی ترسیل کی ضمانت بھی دیتا ہے۔
اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے، دلچسپی رکھنے والے صارفین کسی بھی مجاز ٹویوٹا ڈیلرشپ پر جا سکتے ہیں۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ صرف میزان بینک کے کارڈ ہولڈر ہی اس انسٹالمنٹ پلان سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔
پیشکش کیساتھ منسلک فوائد ذیل میں دئیے گئے ہیں۔
- خصوصی رعایتی ماہانہ کرایہ
- تکافل کی خصوصی 4% شرح
- ٹویوٹا پروٹیکشن پلا
- مفت 4 سال کی بنیادی توسیعی وارنٹی
- ترجیحی ترسیل (10 دنوں کے اندر)
- پروسیسنگ فیس میں 50% چھوٹ
ٹویوٹا نے رواں سال میں 6 ویں بار پیداوار روک دی
اس سے قبل، انڈس موٹر کمپنی نے اپنے پروڈکشن پلانٹ کو 21 جولائی 2023 سے 3 اگست 2023 تک دو ہفتوں کے لیے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک اور پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ اس وقت آیا جب کمپنی کو خام مال کی درآمد میں اہم چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے اس کی سپلائی چین میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔
گزشتہ ماہ کمپنی کو خام مال کی درآمدات کے ساتھ ملتے جلتے چیلنجز کی وجہ سے اپنے پروڈکشن پلانٹ کے ایک مختصر بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، موجودہ صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے کمپنی اپنی پیداواری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے لیے مشکلات کا شکار ہے۔