ٹریفک الرٹ! لاہور کے تمام داخلی اور خارجہ راستے بند

1 268

لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اہم خبر یہ ہے کہ شہر کے اہم داخلی/خارجی راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کیجانب سے کیے گئے ایک ٹویٹ کے مطابق درج ذیل راستوں کو بند کیا گیا ہے۔

  • سگیاں پل
  • بابو صابو انٹر چینج
  • ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج
  • ایسٹرن بائی پاس سیالکوٹ موٹروے

اتھارٹی نے اس ناکہ بندی کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ تاہم، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے یہ اقدامات آنے والے سیاسی احتجاج کی وجہ سے اٹھائے ہیں۔ دریں اثنا، کچھ دیگر اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راوی پل کو بھی تمام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پلان

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خاص طور پر ریڈ زون سے متعلقہ تمام ٹریفک پلانز شئیر کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے لوگ صرف مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ اس دوران ایوب چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور سرینا چوک ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے بند ہیں۔

لہذا، ہمارا مشورہ ہے، اگر آپ کسی دوسرے شہر کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کے مطابق منصوبہ بنائیں کیونکہ یہ آپ کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک پلان سے متعلق کوئی بھی اپ ڈیٹ حاصل کرنے کیلئے مقامی ٹریفک پولیس سے رابطہ کریں یا ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں۔ ایسا لگتا ہے کہ آنے والے دن ملک کے سیاسی حالات کی وجہ سے سفر کرنے والوں کیلئے مشکل ہوں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.