یونائیٹڈ الفا –پہلی نظر میں ریویو
یونائیٹڈ الفا 2021 میں پاکستان میں لانچ ہونے والی پہلی کار ہے۔ اس گاڑی کا اہم پہلو یہ ہے کہ یہ اکانمی/بجٹ کار سیگمنٹ میں انتہائی ضروری اضافہ ہے۔ کمپنی نے یہ گاڑی 14 لاکھ روپے کی قیمت پر متعارف کروائی ہے، جو بلاشبہ اچھی قیمت ہے۔ اس تحریر میں ہم آپ کو نئی ہیچ بیک کا پہلی نظر میں ریویو پیش کریں گے تاکہ آپ کو اچھی طرح اندازہ ہو جائے۔
انجن:
یونائیٹڈ موٹرز نے 1000cc کا 16-والو انجن، یورو4 کمپلائنس، انسٹال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس سے دھوئیں کا اخراج عالمی معیارات کے مطابق ہے۔ یہ پاکستان میں اس سیگمنٹ میں مقامی طور پر مینوفیکچر ہونے والی تیسری گاڑی ہے، کِیا پکانٹو اور سوزوکی کلٹس کے بعد۔ الفا کا سب سے اہم فیچر ہے اس کے چار سلنڈرز، جو اسے مارکیٹ میں موجود جاپانی گاڑیوں کے مقابلے میں طاقتور بناتے ہیں، جو عام طور پر تین سلنڈرز میں آتی ہیں۔
یونائیٹڈ الفا کا ایکسٹیریئر:
گاڑی کا اگلا حصہ ذرا گول مول سی صورت رکھتا ہے، جو ہمارے خیال میں اس کے پورے ایروڈائنامکس کو مدد دے گا۔ ہیچ بیک پروجیکٹر ہیڈ لیمپس اور ایک بولڈ فرنٹ گرِل رکھتی ہے۔ سائیڈ پروفائل کی جانب آئیں تو آپ کو یہ کافی گول مول سی لگے گی۔ پہلی چیز جو آپس نوٹس کریں گے کہ وہ 13 انچ کے الائے رِمز ہیں۔
اس کے علاوہ گاڑی اپنی رنگت کے ہی سائیڈ ویو مررز اور پیانو بلیک رنگ کے ڈور ہینڈلز رکھتی ہے۔
پچھلے حصے میں سب سے نمایاں فیچر بولڈ بیک لائٹس اور فوگ لیمپس ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں بیک وائپر بھی ہے جو پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں میں ایک زبردست اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی ہائی-ماؤنٹڈ بریک لیمپ اور رفلیکٹرز رکھتی ہے۔ ہم کو پچھلے حصے میں ریئر ویو کیمرا، ساتھ ہی یونائیٹڈ اور الفا کے emblem بھی نظر آ سکتے ہیں۔
یونائیٹڈ الفا میں ڈِگی کی گنجائش:
ڈِگی میں جو چیز آپ کو سب سے پہلے نظر آئے گی وہ بوٹ سیپریٹر اور ایمرجنسی ٹرائی اینگل ہیں، جو ہنگامی حالت میں ایک بہترین ٹول ہے تاکہ ٹریفک کو بتا سکیں کہ آپ کی گاڑی کسی مسئلے سے دوچار ہے۔ کمپنی ایک اسپیئر ویل بھی پیش کرتی ہے، جو کہ ڈگی میں موجود ہے۔
ڈِگی میں کافی گنجائش ہے اور آپ پچھلی سیٹس کو فولڈ کر کے اسے بڑھا بھی سکتے ہیں۔
یونائیٹڈ الفا کا انٹیریئر:
انٹیریئر میں پہلی نمایاں چیز اس کا ٹُو-ٹون ڈیزائن ہے۔ یونائیٹڈ نے پورے انٹیریئر میں گہرے اور ہلکے سرمئی رنگ کا استعمال کیا ہے، نشستوں، دروازوں کے اندرونی حصوں اور ڈیش بورڈ سمیت ہر جگہ۔ انٹیریئر میں تیسرا رنگ پیانو بلیک ہے جو اسٹیئرنگ ویل میں اور انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین کے گرد استعمال کیا گیا ہے۔
انفوٹینمنٹ اور نمایاں فیچرز:
دوسری چیز جو آپ کی توجہ حاصل کرے گی وہ 10 انچ انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین ہے، جو اتنی چھوٹی گاڑی کے حساب سے کافی بڑی لگتی ہے۔ پھر ڈیش بورڈ کے بالکل درمیان میں اس کی جگہ بالکل پرفیکٹ ہے۔ یہ بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی، ریڈیو، میڈیا اور گھڑی جیسے فنکشنز رکھتی ہے۔
اس کے نیچے آپ کو AC کنٹرول یونٹ ملے گا، جو پیانو بلیک رنگ کا ہے، اور اس کے نیچے 12V چارجنگ پورٹ اور USB ڈوک ہیں۔
سینٹرل کونسول مین آئیں تو آپ کو دو کافی/مگ ہولڈرز ملیں گے اور پھر گیئر ٹرانسمیشن نوب۔
اس کے علاوہ AC وینٹس کا ڈیزائن کافی ماڈرن ہے اور آپ اس آؤڈی سے متاثر ڈیزائن کو کئی حال ہی میں لانچ ہونے والی گاڑیوں میں پائیں گے، جیسا کہ MG HS اور گلوری 580 میں۔
اسٹوریج اسپیس کی طرف آئیں تو یہ گاڑی ڈیش بورڈ میں گلو باکس رکھتی ہے، ساتھ ہی دروازوں میں سلاٹس بھی۔ اس کے علاوہ اس گاڑی کی کھڑکیاں اور اسٹیئرنگ پاورڈ ہیں، جو پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں میں ایک اور دلچسپ فیچر ہے۔
اسپیڈومیٹر:
یہ نئی ہیچ بیک ڈجیٹل اسپیڈومیٹر رکھتی ہے، جو آپ کو صرف بنیادی معلومات ہی دیتا ہے، جیسا کہ ٹرپ اور کار مائلیج۔
یہ یونائیٹڈ الفا پر پہلی نظر یا واک اراؤنڈ ریویو ہے، اور جلد ہی آپ کو اس گاڑی کا تفصیلی ماہرانہ ریویو بھی ملے گا، تو پاک ویلز پر آتے رہیں۔