2024 میں پاکستان میں کونسی گاڑیاں لانچ ہوں گی؟

0 24,366

2024 پاکستان میں گاڑیوں کی لانچ کے حوالے سے ایک انقلابی سال ثابت ہونے جا رہا ہے۔ رواں سال ہمیں ہمیں یارس فیس لفٹ، Honri Ve، گوگو گی گی مِنی، پاکستان میں تیار کی گئی کرولا کراس اور 2000 سی سی ایم جی ایچ ایس جیسی گاڑیاں ملیں۔ اس کے علاوہ، اگلے ہفتے دیپال اور  BYDکی آفیشل لانچنگ 16 اور 17 اگست 2024 کو متوقع ہے۔ مزید برآں، ہو سکتا ہے کہ سال کے آخر تک مزید گاڑیاں بھی لانچ کی جائیں۔ ذیل میں چند گاڑیوں کی متوقع لانچ کی فہرست دی گئی ہے۔ یہ معلومات پاک ویلز کے قابل اعتماد ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔

BYD کی الیکٹرک اور  PHEVگاڑیاں

BYD، ایک چینی نژاد کمپنی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بھی ہے۔ یہ پاکستان میں 17 اگست 2024 کو اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گی۔ ہمارے ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق، یہ کمپنی اپنے تین ماڈلز لانچ کرے گی جن میں دو EV اور ایک PHEV شامل ہیں:

Model Type Expected Price 
BYD Dolphin EV hatchback 90 lacs PKR
BYD Atto 3 EV crossover 1.7 crore PKR
BYD Sealion 6 PHEV crossover 1.1 crore PKR

یہ تین گاڑیاں 17 اگست 2024 سے بکنگ کے لیے دستیاب ہوں گی۔

دیپال کی الیکٹرک گاڑیاں

دیپال جو کہ چین میں چنگان کی ماتحت کمپنی ہے، مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں بناتی ہے۔ یہ برانڈ بھی ماسٹر موٹرز کے ذریعے پاکستان آ رہا ہے، جو کہ پاکستان میں چنگان کے فرنچائز کے مالک ہیں جو اس وقت دو ماڈلز لانچ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

Model Type Expected Price 
L07 C-segment EV crossover 1.7 crore PKR
S07 D-segment sedan 1.7 crore PKR

برانڈ اپنے آپریشنز کا آغاز 16 اگست 2024 کو کرے گا، جو کہ BYD کی لانچ سے ایک دن پہلے ہو گا۔

ہنڈائی ایلانٹرا فیس لفٹ ہائبرڈ

ہمارے ذرائع کے مطابق، نشاط موٹرز پہلے ہی ہنڈائی کی فیس لفٹ ایلانٹرا کو پاکستانی سڑکوں پر ٹیسٹ کر رہی ہے۔ وہ پاکستان میں 7ویں جنریشن ایلانٹرا کو ہائبرڈ انجن کے ساتھ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس وقت پاکستان میں 6ویں جنریشن ایلانٹرا موجود ہے جو کہ قدرتی طور پر 1600 سی سی اور 2000 سی سی انجن کے ساتھ ہے۔ 7ویں جنریشن کے لیے ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ہیونڈائی پاکستان میں کونسی انجن کنفیگریشن فراہم کرے گا۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ہائبرڈ ویرینٹ کے ساتھ N ویرینٹ بھی لانچ کریں، جو کہ 1.4 لیٹر ٹربوچارجڈ ورژن ہو گا جس میں انٹیریئر اور ایکسٹیریئر پر کچھ اسپورٹی کاسمیٹک اضافے ہوں گے۔

Model Type Expected Price 
Hyundai Elantra Hybrid C-segment upper budget sedan 1.1 crore PKR
Hyundai Elantra N High-performance version of Elantra 1.7 crore PKR

5ویں جنریشن کِیا سپورٹیج

7ویں جنریشن ایلانٹرا کی طرح ہمیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کِیا اپنی 5ویں جنریشن سپورٹیج کو پاکستان کے شمالی علاقوں میں ٹیسٹ کر رہی ہے۔ اس سے ظاہر کرتا ہے کہ لکی موٹرز جو کہ پاکستان میں کِیا کا مالک ہے ، پانچویں جنریشن سپورٹیج کو لانچ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہیں۔

ہمیں یہ معلوم نہیں کہ آیا یہ ہائبرڈ، ٹربوچارجڈ، یا نیچرلی ایسپائریٹڈ ماڈل ہو گا۔ بس اتنا ہی معلوم ہے کہ سپورٹیج کی پانچویں جنریشن جلد ہی پاکستان میں دستیاب ہو سکتی ہے۔

Model Type Expected Price 
Kia Sportage Crossover 1.05 crore PKR

سوزوکی ایوری

پاک سوزکی ممکنہ طور پر پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ ایوری کو جے ڈی ایم ورژن کی طرح ہی متعارف کروا سکتی ہے۔ تاہم، امکانات بہت کم ہیں اور سوزوکی کی ٹیم کی جانب سے اس کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ملیں۔

Model Type Expected Price 
Suzuki Every  Budget hatchback 26 lacs PKR

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.