2017 آوڈی A3 – نئی دلکش سیڈان جلد پاکستان آیا چاہتی ہے

0 165

سال 2012 میں عالمی سطح پر پیش کی جانے والی آوڈی A3 کی تیسری جنریشن پاکستان میں اگست 2014 میں متعارف کروائی گئی تھی۔ ابتدا میں اس کی قیمت 44.5 لاکھ روپے رکھی گئی بعد ازاں 1200cc انجن والے ماڈل کی بدولت سال 2015 کی ابتدائی سہ ماہی میں آوڈی A3 صرف 38 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگئی۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ A3 ہی وہ گاڑی ہے جس کی بدولت آج آوڈی کا نام پاکستان کی سڑکوں پر رواں دواں نظر آتا ہے۔

124. Ordentliche Hauptversammlung der AUDI AG

اب تقریباً دو سال بعد آوڈی پاکستان نے نئی A3 پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل آوڈی جرمنی نے رواں سال اپریل میں A3 کا نیا انداز پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے ساتھ آوڈی نے نئی A3 کی تصاویر فراہم کرتے ہوئے اسے سال 2016 کے اختتام تک پیش کیے جانے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ یاد رہے کہ فی الوقت آوڈی A3 صرف یورپ میں دستیاب ہے جبکہ امریکا اور ایشیا میں اس کا پیش کیا جانا باقی ہے۔ ماضی میں جرمن اداروں کے طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ آوڈی A3 بہت جلد پاکستان میں بھی پیش کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: 2017 آوڈی A3 کا نیا انداز؛ پہلے سے زیادہ جدید اور پُرکشش!

Post Facelift Audi A3

حال ہی میں آوڈی پاکستان کی جانب سے A3 کی فراہمی بند کیے جانے سے اس امکان کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح یہاں بھی نئی آوڈی A3 پیش کیے جانے کی تیاری جاری ہے۔ اس حوالے سے جب میں نے آوڈی پاکستان سے رابطہ کیا تو انہوں نے ستمبر 2016 میں نئی آوڈی A3 کی دستیابی سے متعلق خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی قیمت میں بھی رد و بدل کا عندیہ دیا ہے۔ البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ قیمت میں کمی یا اضافہ کتنا کیا جائے گا۔ زیادہ تر امکان یہی ہے کہ نئی آوڈی A3 کی قیمت بڑھا دی جائے گی جس سے ہونڈا سِوک ٹربو (Honda Civic) اور آوڈی A3 کی بحث کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

photo_2016-08-17_16-01-25

نئی آوڈی A3 سیڈان میں کیا “نیا” ہوں گا؟

ظاہری انداز

1a

پہلی نظر میں نئی آوڈی A3 کا اگلا حصہ پچھلے ماڈل جیسا ہی نظر آتا ہے تاہم غور کرنے پر اگلے بمپر کے ڈیزائن کے علاوہ ہیڈ لائٹس میں ہونے والی تبدیلیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ نئی LED لائٹس کے باعث گاڑی کا ظاہری انداز مزید جذباتی ہوگیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں پیش کی جانے والی A3 میں بھی یہ تبدیلیاں کی جاتی ہیں یا ماضی کی طرح 1200cc (یا پھر 1000cc) ماڈل کے ساتھ انہیں شامل نہیں کیا جاتا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں دستیاب A3 میں ہیلوجن ہیڈلائٹس ہی شامل تھیں البتہ صارفین کو 3 لاکھ روپے اضافی ادائیگی پر LED ہیڈ لائٹس لگوانے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آوڈی پاکستان کی اہم پیش رفت؛ بینک اسلامی کے ساتھ معاہدہ

audi-headlights

گاڑی کے پچھلے حصے پر نظر ڈالیں تو یہاں بھی لائٹس کے ڈیزائن میں قابل ذکر تبدیلی نظر آتی ہے جسے آپ ذیل میں موجود تصاویر میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں:

2a

2017_audi_a3_sedan_12_1920x1080

اندرونی حصہ

4a

ظاہری انداز کی طرح نئی آوڈی A3 کا اندرونی حصہ بھی پچھلے ماڈل سے کافی میل کھاتا ہے۔ اس میں کی جانے والی ایک قابل ذکر تبدیلی انفارمیشن کلسٹر کی ہے۔ نئی آوڈی A3 میں 12.3 انچ کی رنگین ڈسپلے شامل کی گئی ہے جسے “آوڈی ورچوئل کاک پِٹ” کا نام دیا گیا ہے۔ اس ڈسپلے کو مختلف کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا جن میں نقشہ دیکھنے اور موبائل نوٹیفکیشن دیکھنے کی سہولت بھی شامل ہے۔

3a

شاید بہت سے قارئین ان تبدیلیوں کو معمولی خیال کریں تاہم انہیں یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ جرمن کار ساز ادارے شاذ و نادر ہی اس طرح کی تبدیلیاں پیش کرتے ہیں۔ اور چونکہ 2017 آوڈی A3 اپنے دو سال پورے کرنے کے بعد اپڈیٹ کی جارہی ہے جس میں 12.3 کا رنگین ڈسپلے جیسی بنیادی چیزیں بھی شامل ہیں لہٰذا ان تبدیلیوں کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آوڈی A5 اور آوڈی S5 کا ماڈل 2017؛ بہتر انداز اور سُبک رفتار!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.