ٹویوٹا وٹز 2017ء کا نیا انداز پیش کردیا گیا

0 731

جاپانی کار ساز ادارے ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے ٹویوٹا وٹز 2017 کا نیا انداز متعارف کروادیا ہے۔ ٹویوٹا یارس کے نام سے معروف اس گاڑی کی قیمت 11,81,520 سے 22,37,760 جاپانی ین تک رکھی گئی ہے۔ یہ نیا ماڈل تین مختلف انجن کے ساتھ پیش کیا جائے گا جن میں پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ مکمل ہائبرڈ نظام بھی شامل ہے۔

ظاہری انداز پر نگاہ دوڑائیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ اس مرتبہ وٹز کو بہت زیادہ جذباتی انداز میں بنایا گیا ہے۔ اگلی جانب نئے ڈیزائن کی حامل ہیڈ لائٹس اور بمپر شامل ہیں جو پہلے سے کہیں زیادہ جذباتی نظر آتے ہیں۔ ٹویوٹا نے وٹز 2017 کی تیاری میں بھی اپنی مخصوص طرز Keen ڈیزائن کو بہترین انداز سے استعمال کیا ہے۔ ایروڈائنامک اصولوں کے مطابق تیار کیے گئے نئے انداز میں دائیں اور بائیں جانب خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ درمیان میں بمپر کو قدرے نیچے رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں موجود گِرل بھی انجن کے کولنٹ کا بخوبی احاطہ کیے ہوئے ہے۔

کارکردگی کی بات کریں تو ٹویوٹا وٹز میں ہائبرڈ سینرجی ڈرائیور کی نئی جنریشن استعمال کی گئی ہے۔ اس میں 1500cc پیٹرول انجن (1NZ-FXE) کے ساتھ ہلکے وزن اور چھوٹے سائز کی حامل برقی موٹر، ٹرانس ایکسل، انورٹر اور بیٹریاں لگائی گئی ہیں۔ یوں گاڑی کا وزن 200 کلو گرام سے کم ہوگیا ہے اور اب یہ آورِس ہائبرڈ سے 20 فیصد کم وزنی ہوچکی ہے۔علاوہ ازیں ٹویوٹا وٹز کے نئے انداز میں موجودہ ماڈل کا 3-سلینڈر 1000cc انجن (1KR-FE) اور 4-سلینڈر 1300cc انجن (1NR-FE) بھی پیش کیا جارہا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.