2018 ہیونڈائی ٹکسن – مختصر جائزہ

2 337

اب جبکہ ہماری امیدوں کے عین مطابق ہیونڈائی نے سال 2018ء کی تیسری سہ ماہی میں آمد کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ کیوں کہ اپنے قارئین کو ان گاڑیوں کا تعارف پیش کیا جائے جنہیں ہیونڈائی پاکستان میں پیش کر سکتا ہے۔ تو اس سلسلے کے آغاز میں ہم جس گاڑی سے متعلق بات کر رہے ہیں وہ ہیونڈائی ٹکسن ہے۔

تاریخ

کوریا سے تعلق رکھنے والا ادارے آج جس مقام پر موجود ہے، اس تک پہنچنے کے لیے انہوں نے ایک لمبا سفر طے کیا۔ آج ہیونڈائی کی نئی گاڑیاں ماضی میں پیش کی جانے والی گاڑیوں سے بہت مختلف ہیں۔ اور یہی معاملہ ٹکسن کے ساتھ بھی ہے۔ ٹکسن 5 دروازوں والی گاڑی ہے جو اگلے پہیوں کی قوت سے سفر کرتی ہے۔ اس کی پہلی جنریشن سال 2004ء میں متعارف کروائی گئی جو چند ایک معمولی تبدیلیوں کے ساتھ 2009ء تک جاری رہی۔ بعد ازاں اس کی دوسری جنریشن 2009ء ہی میں پیش کی گئی جو کہ 2015ء میں موجودہ یعنی تیسری جنریشن کی پیشکش تک جاری رہی۔

img_006

ہیونڈائی نشاط موٹرز کے کارخانے میں ہونے والی ایک تقریب میں ٹکسن (تیسری جنریشن) بھی موجود تھی۔ ہیونڈائی نے مارچ 2015 میں ہونے والے جنیوا موٹر شو میں ٹکسن کی موجودہ جنریشن کا پہلا دیدار کروایا جس کے بعد سال 2016ء میں اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔

ہیونڈائی ٹکسن اسی طرز کی دوسری گاڑی سانتا فے سے چھوٹی ہے۔ پیمائش کے اعتبار سے یہ کیا اسپورٹیج جیسی کہی جا سکتی ہے۔ ٹکسن کی لمبائی 4475 ملی میٹر، چوڑائی 1849 ملی میٹر اور اونچائی 1660 ملی میٹر ہے۔ اس کراس اوور کا ویل بیس 2670 ملی میٹر ہے۔ بہتر طور پر سمجھنے کے لیے آپ اس کا موازنہ ہونڈا BR-V سے کر سکتے ہیں جس کا ویل بیس 2662 ہے جبکہ دیگر پیمائش یکساں ہیں۔
maxresdefault

2017-hyundai-tucson-limited-16t-awd-front-three-quarter

2016-hyundai-tucson-side-profile-first-live-image

Honda BR-V
Honda BR-V

انجن اور ٹرانسمیشن

ہیونڈائی نشاط کے کارخانے میں دیکھی جانے والی گاڑی دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ 2000cc ماڈل ہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ٹکسن کو پانچ مختلف انجن کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جن میں سے دو ڈیزل انجن جبکہ تین پیٹرول انجن ہیں۔ مذکورہ انجن 160 بریک ہارس پاور سے کچھ کم قو فراہم کر سکتا ہے جو ٹکسن کے طرز کی گاڑی کے لیے خاصی مناسب لگتی ہے۔ جہاں تک بات ہے ٹرانسمیشن کی تو اس میں 6-اسپیڈ مینوئل یا 6-اسپیڈ آٹومیٹک حاصل کیا جا سکتا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میں ٹکسن کو 6-اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس کے ساتھ استعمال کیا جائے گا۔

hyundai-tucson-engine

خصوصیات

جہاں تک بات ہے خصوصیات کی تو ٹکسن میں آپ کو تمام جدید چیزیں نظر آئیں گی۔ حفاظتی سہولت جیسا کہ اے بی ایس سے لے کر ٹریکشن کنٹرول اور امموبلائزر، اس کے علاوہ ایندھن کی بچت ممکن بنانے کے لیے ایکو موڈ اور دیگر عام دستیاب تمام خصوصیات تیسری جنریشن ہیونڈائی ٹکسن میں دستیاب ہیں۔ گو کہ ٹکسن کے پچھلے پہیوں یا اگلے پہیوں کی قوت سے چلنے والے ماڈل دستیاب ہیں تاہم پاکستان میں صرف اگلے پہیوں کی قوت سے چلنے والی ٹکسن ہی متوقع ہے۔

hyundai-tucson-interior-1

hyundai-tucson-interior-2

بلاشبہ یہ گاڑی ایک بہترین انتخاب ہے۔ اس میں تمام جدید خصوصیات کے علاوہ انجن کے بھی بہترین آپشن دستیاب ہیں۔ صرف ایک سوال ہنوز جواب طلب ہے اور وہ اس کی قیمت ہے۔ اس سوال کا جواب ہی ہیونڈائی ٹکسن کا مستقبل طے کرے گی کہ آیا پاکستان میں یہ کراس اوور کس حد تک کامیاب رہے گی۔ پاکستان میں سوزوکی ویتارا کی صورت میں ایک چھوٹی SUV دستیاب ہے مگر اس کی اضافی قیمت بہت سوں کے لیے سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر ہیونڈائی نشاط سمجھداری سے کام لیں تو وہ مقامی تیار شدہ سوزوکی ویتارا کے علاوہ درآمد شدہ ہونڈا وزل اور ٹویوٹا CH-R میں دلچسپی رکھنے والوں کو بھی ٹکسن کی جانب متوجہ کر سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.