ٹویوٹا کرولا 2019 –وابستہ توقعات اور امیدیں

0 255

کرولا کے چاہنے والوں میں اب زبردست بحث و مباحثہ شروع ہو چکا ہے کہ آیا IMC پاکستان میں ٹویوٹا کرولا 2019ء متعارف کروائے گا یا نہیں، کیونکہ نیا سال بالکل قریب آ گیا ہے اور موجودہ 11ویں جنریشن کو چار سال قبل 2014ء میں  اور اس کا فیس لفٹ 2017ء کے آخر میں پیش کیا گیا تھا۔ صارفین شدت سے آئندہ سال میں نئی جنریشن یا گاڑی کے فیس لفٹ کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن ہمارے ذرائع کے مطابق پاکستان میں صارفین کے لیے کوئی نئی کرولا نہیں ہوگی، اور موجودہ 11 ویں جنریشن کے لیے فیس لفٹ ورژن جاری کیا جائے گا۔

اگر ہم کمپنی کے پچھلے ریکارڈ کو دیکھیں تو IMC نئی جنریشن کے لیے 6 سے 8 سال لیتا ہے۔ ٹویوٹا کرولا کی دو پچھلی جنریشنز کی عمر چھ سال تھی اور ابھی تو چار سال ہی گزرے ہیں، تو 2019ء میں نئی کرولا کے انتظار میں اپنا وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، البتہ کرولا کے مقامی خریداروں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ٹویوٹا کرولا کی 12 ویں جنریشن کا آغاز چین میں گوانگژو انٹرنیشنل آٹو شو میں 16 نومبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ نئی 12 ویں جنریشن کرولا 2019ء کے وسط میں امریکا میں ماڈل 2020ء کے طور پر فروخت کی جائے گی اس لیے اگلے سال پاکستان میں نئی جنریشن کے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لیکن توقع ہے کہ یہ گاڑی 2020ء کے وسط یا اواخر میں پاکستان کا رخ کرے گی۔ اور اتفاق سے یہی 11 ویں جنریشن کا چھٹا سال ہوگا، یعنی وہ دورانیہ مکمل ہو جائے گا جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے، اس لیے بہت زیادہ امکان ہے کہ IMC یہ گاڑی 2020ء میں متعارف کروائے گا اس لیے اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں اور 2020ء تک کا انتظار کریں۔

کمپنی نے اب تک اس گاڑی کے انجن یا دیگر تکنیکی تفصیلات یا قیمت کے بارے میں کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی۔ اگلی کرولا 2020ء ٹویوٹا کے نئے عالمی پلیٹ فارم “ٹویوٹا نیو گلوبل آرکی ٹیکچر” پر مبنی ہوگی۔ یہ پلیٹ فارم اس وقت پریئس، C-HR اور کیمری میں استعمال ہو رہا ہے جو پاکستان میں بھی دستیاب ہیں۔

11 ویں جنریشن چائنیز ڈومیسٹک ماڈل – ٹویوٹا کرولا ایک ایشیائی مخصوص ماڈل ہے یعنی یہ صورت (ایکسٹیریئر اور انٹیریئر) جو پاکستان میں دستیاب ہے یورپ نہیں آتا، لیکن آئندہ 12 ویں جنریشن کی ٹویوٹا کرولا ایک عالمی گاڑی ہے یوں ایک عالمگیر ماڈل ہے جو دنیا بھر میں ٹویوٹا کی تمام مارکیٹوں میں جائے گا۔

رواں ہفتے اس کار کی باضابطہ رونمائی ہوگی، اس لیے تازہ ترین خبروں اور نئی کرولا کے حوالے سے تمام تفصیلات جاننے کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔ تب تک آپ یہاں پاک ویلز فورم پر اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں Pakwheels.com/12thGenerationCorolla۔

]نوٹ: اس تحریر کے آغاز اور درمیان میں استعمال کی گئی کرولا سیڈان کی تصویر ایک غیر سرکاری کمپیوٹر سے بنائی گئی تصویر ہے اور ضروری نہیں کہ آنے والی کرولا ایسی ہی ہو – تصویر از کلیبر سلوا[

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.