‏2020ء‎ ٹویوٹا جی آر یارِس کی رونمائی – ایک نظر!

0 557

ٹویوٹا دنیا بھر میں کاروں کے شوقین افراد کے لیے ایک زبردست مشین لایا ہے۔ اس شعبے میں یارِس کوئی معروف نام تو نہیں ہے لیکن ٹویوٹا نے اس 2017ء میں اپنے موٹر اسپورٹ شعبے گازو ریسنگ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے 209 ہارس پاور کی یارِس GRMN پیش کرکے اس نظریے کو تبدیل کر دیا تھا۔ یہ گاڑی تب سے سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور شائقین کی نظریں ٹویوٹا یارِس پر جمی ہوئی تھیں کہ وہ بڑا اسپورٹس ورژن پیش کرے۔ 

Toyota GR Yaris 2020

Toyota GR Yaris 2020

بالآخر GR یارِس کے ساتھ ہی یہ انتظار ختم ہوا۔ نئی یارِس GR کچھ دن پہلے جاپان میں ٹوکیو آٹو سیلون میں پیش کی گئی تھی۔ یہ GR اسپورٹس کار میں دوسرا ماڈل ہے جو کمپنی کے ورلڈ ریلی چیمپئن شپ پروگرام سے حاصل کردہ معلومات پر بنایا گیا ہے۔ 

Toyota GR Yaris 2020

اس 4-ویل کار کو، جس کا شدت سے انتظار کیا رہا تھا، گازو ریسنگ نے یارِس WRC کی آئندہ جنریشنز بنانے میں مدد کے لیے خصوصی گاڑی کے طور پر تیار کیا ہے۔ GR یارِس کانام اب ٹویوٹا کی پرفارمنس فوکسڈ لائن اَپ میں GR سُپرا کے ساتھ آ گیا ہے۔ لانچ کے موقع پر گازو ریسنگ کے سربراہ نے کہا: 

“گو کہ نئی GR سُپرا ایسی اسپورٹس کار ہے جو ہماری ٹریک ریسنگ معلومات کے ذریعے بنائی گئی، لیکن GR یارِس ان ریلیوں میں ہماری شراکت کے ذریعے اخذ کی گئی ہے – یعنی ایسا کچھ جس کا ہمارے شائقین انتظار کر رہے ہیں۔” 

Toyota GR Yaris 2020

آئیے اب اس نئی مشین کی خصوصیات دیکھیں۔ یہ طاقتور ترین تھری-سلنڈر انجن سے لیس ہے۔ یہ ٹربو چارجڈ 1.6L انجن 257 ہارس پاور اور 260 Nm کا زبردست ٹارک پیدا کرتا ہے جو 6-اسپیڈ مینوئل گیئر کے ذریعے ایکسل میں منتقل ہوتا ہے۔ 

Toyota GR Yaris 2020

4-ویل ڈرائیو کے اضافے ساتھ ساتھ دو Torsen limited-slip differentials کے باوجود GR یارِس کا وزن صرف 1280 کلو گرامز ہے۔ یہ ساڑھے پانچ سیکنڈز میں ہی 0 سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے اور 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ طوفانی رفتار کو پا لیتی ہے۔ یہ کار کاربن فائبر پولیمر اور المونیم کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے کم وزن ہے۔ یہ ایک 3-دروازوں کی ہیچ بیک ہے جو ٹویوٹا کے WRC تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھاتی ہے۔ 

Toyota GR Yaris 2020

نیا بنایا گیا ڈبل-وِش بون ریئر سسپنشن، ایک میک فرسن اسٹرٹ فرنٹ سسپنشن اور ایک زیادہ چوڑا ریئر ٹریک عام یارِس کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں۔ روف لائن 91 ملی میٹر (3.6 انچ) تک کم کی گئی ہے تاکہ اسے اسٹائلش فریم لیس دروازوں کے ساتھ کوپ کی شکل دی جائے۔ یہ کار 3995 ملی میٹر لمبی اور 1805 ملی میٹر چوڑی ہے اور 2558 ملی میٹر کا وِیل بیس رکھتی ہے۔ فرنٹ ٹریک 1530 ملی میٹر کا اور پچھلا 1560 ملی میٹر کا ہے۔ 18 انچ اسپورٹس الائے رِمز اور ڈنلوپ اسپورٹس میکس ٹائرز کے ساتھ خاص رنگت کے بریک کیلپرز اسے ایک زبردست اسپورٹس شکل و صورت دیتے ہیں۔

Toyota GR Yaris 2020

انجن مستقل 4-ویل ڈرائیو کے حامل 6-اسپیڈ انٹیلی جنس مینوئل ٹرانسمیشن (iMT) گیئربکس کے ساتھ لگایا گیا ہے جو تمام پہیوں کو طاقت دینے کے لیے ملٹی-پلیٹ کلچ کا استعمال کر رہا ہے۔ ایک ڈائل سوئچ ڈرائیور کے لیے ڈرائیونگ کے 3 موڈز میں منتقل ہونا ممکن بناتا ہے جو نارمل، اسپورٹس اور ٹریک موڈز ہیں۔ نارمل موڈ میں فرنٹ اور ریئر ٹارک ڈسٹری بیویشن 60:40 ہوگی، اور اسپورٹس موڈ میں یہ تناسب 30:70 ہوگا۔ ٹریک موڈ میں اگلے اور پچھلے پہیوں میں ٹارک کی تقسیم یکساں ہوگی۔ یہ جاننا اہم ہے کہ یہ ڈیفالٹ سیٹنگ کی نمائندگی کرتا ہے کہ جس میں 4-ویل ڈرائیو سسٹم خودکار طور پر خود کو ایڈجسٹ کرتا ہے اور سڑک کی حالت اور ڈرائیونگ کے اسٹائل کی بنیاد پر اگلے یا پچھلے پہیوں کو بھرپور ٹارک دے سکتا ہے۔ 

Toyota GR Yaris 2020

نئی یارِس یارِس کے پرستاروں کی توقعات کے عین مطابق ہے۔ یہ ماڈل یارِس کو ہیونڈائی i30N یا فوکس ویگن گالف GTi جیسے دیگر برانڈز کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس گاڑی کی فروخت 2020ء کے وسط میں برطانیہ میں شروع ہوگی۔ جاپان نے گاڑی کے پری-آرڈرز لینا شروع کر دیے ہیں جہاں صرف محدود RZ فرسٹ ایڈیشن اور RZ ہائی پرفارمنس فرسٹ ایڈیشنز ٹرِمز دستیاب ہیں۔

Toyota GR Yaris 2020

ہم GR یارِس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں ٹویوٹا نے GR کاروں کے لیے موتوماچی فیکٹری میں الگ اسمبلی لائن مخصوص کر رکھی ہے کہ جہاں یارِس بنے گی۔ 

نیچے تبصروں میں اپنے خیالات کا اظہار کیجیے۔ مزید معلوماتی تحاریر کے لیے پاک ویلز بلاگز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.