5 مائیکرووینز جو کہ سوزوکی بولان کا بہترین متبادل ہیں
مقامی آٹو انڈسٹری میں پچھلی تین دہائیوں سے منی کیرج وین کے زمرے میں سوزوکی بولان واحد آپشن تھی۔ حقیقت تو یہ ہے کہ کسی کارساز نے اس کیٹگری کے لیے کوئی چیز بنانے میں دلچسپی ہی نہ لی جس کی وجہ سے خریداروں کے پاس سوزوکی بولان خریدنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔ 2004 کے آغاز میں فاء روما سوزوکی بولان کے ممکنہ مدمقابل کے طور پر سامنے آیا مگر یہ مارکیٹ کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا۔ چند سال گزرنے کے بعد آٹو انڈسٹری کے امپورٹ سیکٹر نے تیزی سے ترقی کرنا شروع کی جس کے نتیجے میں کئی منی وینز ملک میں آئیں۔ اس تجارت کے نتیجے میں نہ صرف لوگوں نے مینوفیکچرنگ کے عالمی سٹینڈرڈ سیکھے بلکہ اس سے مختلف قسم کی مصنوعات بھی مناسب قیمت پر دستیاب ہو گئیں۔ تو میں نے فیصلہ کیا کہ پانچ مائیکرو وینز کی فہرست مرتب کروں جس سے لوگوں کو سوزوکی بولان کا اسی قیمت میں متبادل تلاش کرنے میں سہولت ہو۔
سوزوکی ایوری:
سوزوکی ایوری پاکستان میں استعمال کی جانے والی سب سے مشہور مائیکرو وین ہے۔ سوزوکی ایوری 660cc گاڑی ہے جس میں 7 سیٹیں نصب ہیں اور یہ درآمد کردہ گاڑیوں والے تمام فیچرز سے لیس ہے جن میں ڈیول ایئر بیگز، اے بی ایس بریک، پاور ونڈو اور پاور سٹیئرنگ شامل ہیں۔ سوزوکی ایوری کا 2013 ماڈل تقریباً 950000 روپے سے 975000 روپے تک میں دستیاب ہے(مارچ 2017 کے مطابق)۔
ہونڈا ایکٹے:
ہونڈا ایکٹے سوزوکی بولان کا دوسرا بہترین متبادل ہے۔ یہ 660cc کیرج وین پاور سٹیئرنگ، پاور ونڈو، ڈیوئل ایئر بیگز، بیک کیمرہ اور نیویگیشن سسٹم کے ساتھ آتی ہے۔ ہونڈا ایکٹے چونکہ اتنی عام نہیں ہے تو اس وجہ سے اس کے پارٹس کی دستیابی اور ری سیل ویلیو ممکنہ خدشات ہو سکتے ہیں۔ 2013 ماڈل ہونڈا ایکٹے کی قیمت 750000 روپے سے 770000 روپے کے لگ بھگ ہے (مارچ 2017 کے مطابق)۔
ڈائہاٹسوہائی جیٹْ:
ڈائہاٹسو ہائی جیٹ 5 سیٹر ہے اور آپ اسے پاکستان میں دوسرے نمبر پر سب سے مشہور جاپانی مائیکرو وین تصور کرسکتے ہیں۔ ڈائہاٹسو ہائی جیٹ میں نیویگیشن سسٹم اور پچھلے کیمرہ کے علاوہ جے ڈی ایم گاڑیوں والی تمام بنیادی خصوصیات شامل ہیں۔ آپ 2013 ماڈل کی ڈائہاٹسو ہائی جیٹ کو 850000 روپے سے 870000 روپے تک کی قیمت میں باآسانی خرید سکتے ہیں (مارچ 2017 کے مطابق)۔
مزدا سکرم:
اب ہم جلدی سے مزدا سکرم کی طرف آتے ہیں جو کہ ایک دوسری 5 سیٹر کیرج وین ہے جو کہ جے ڈی ایم گاڑیوں کی تمام بنیادی خصوصیات سے لیس ہے۔ مزدا سکرم کا بیگی کلر کا اندرونی حصہ دوسری کیرج وینز کے مقابلے میں زیادہ پرکشش نظر آتا ہے۔ 2013 ماڈل کی مزدا سکرم کو آپ 875000 روپے سے 900000 روپے تک کی قیمت ادا کر کے خرید سکتے ہیں (مارچ 2017 کے مطابق)۔
نسان کلپر:
نسان کلپر آخری مگر انتہائی اہم 5 سیٹر منی وین ہے۔ اس کا سامنے سے اٹھا ہوا بمپر اور ہیڈلائٹس اور کروم گرل ممکنہ خریداروں کو اپنی جانب کامیابی سے راغب کر لیتی ہیں۔ 2013 ماڈل نسان کلپر کی قیمت تقریباً 850000 روپے سے 870000 روپے تک ہے (مارچ 2017 کے مطابق)۔