پاکستان میں ہونڈا BR-V کی پیشکش سے متعلق اہم معلومات

0 182

Also Check out used Honda BR-V for sale on Pakwheels: Honda BRV

پاکستان میں گاڑیاں تیار اور فروخت کرنے والوں کی حالیہ سرگرمیوں پر بخوبی نظر رکھنے والے قارئین یہ بات بخوبی جانتے ہوں گے کہ پاکستان میں ہونڈا BR-V پیش کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔ پاک سوزوکی نے سوزوکی ویتارا اور انڈس موٹرز نے ٹویوٹا فورچیونر پیش کر کے پاکستان میں گاڑیوں کے شعبے کو ایک نئی تحریک دی ہے اور اب ہونڈا ایٹلس بھی اس بڑھتے ہوئے رجحان میں اپنا حصہ بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس ضمن میں ہونڈا پاکستان کا اقدام بہت زیادہ سمجھداری پر مبنی محسوس ہوتا ہے کیوں کہ وہ دیگر حریف اداروں کی پیشکش سے قدرے کم اور مناسب قیمت میں گاڑی پیش کرنے جارہا ہے۔

ہونڈا BR-V سے متعلق پاک ویلز کواپنے ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات یہ ہیں:

-ہونڈا BR-V کی قیمت ہونڈا سٹی اور ہونڈا سِوک کے درمیان رکھی جائے گی۔ اس طرح ہونڈا کی فہرس میں شامل ہونے والی یہ گاڑی اپنے ہی ادارے کی دوسری گاڑی کے مقابل نہیں آئے گی۔ اس نکتے کو مدنظر رکھا جائے تو پاکستان میں ہونڈا BR-V کی قیمت 22 سے 25 لاکھ روپے تک رکھی جاسکتی ہے۔

– ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان کی حالیہ سرگرمیوں اور گاڑیوں کے شعبے میں زبردست ہلچل سے اندازہ ہوتا ہے کہ BR-V کی پیشکش زیادہ دور نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ہونڈا پاکستان نئی گاڑی پیش کرنے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے اور پاکستانیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ اترنے کو تیار ہے۔

– ہونڈا BR-V میں نیچرلی ایسپریٹڈ 1500cc انجن پیش کی جائے گا۔ اس کے ساتھ 6-اسپیڈ CVT-i گیئر منسلک کیا جائے گا۔

– دیگر سہولیات کی بات کریں تو اس میں 7 نشستیں، ریموٹ کنٹرول، چھت پر ریلنگز اور کلائمنٹ کنٹرول جیسی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

– ابتداء میں ہونڈا BR-V کا صرف ایک ہی ماڈل پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں عوام کی جانب سے پزیرائی حاصل ہونے کی صورت میں اس گاڑی کے دیگر ماڈلز بھی پیش کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہونڈا ایٹلس نے BR-V متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.