کِیا موٹرز کی نئی ریو – آئندہ ماہ پیرس موٹر شو 2016 میں جلوہ گر ہوگی!

0 206

گو کہ کِیا موٹرز (Kia) کا پاکستان میں قیام بہت مختصر عرصے تک ہی رہا تاہم عالمی سطح پر کوریائی ادارہ ایک سے بڑھ کر ایک کارنامہ انجام دے رہا ہے۔ سال 2000 میں کِیا اور ہیونڈائی نے متحد ہو کر جاپانی اور یورپی کار ساز اداروں کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی اور وہ اب تک اپنے مقصد میں بڑی حد تک کامیاب نظر آرہے ہیں۔ ماضی میں کوریائی ادارے دیگر کمپنیوں سے پرزے خرید کر عجیب سے ڈیزائن کی حامل گاڑیاں تیار کرتے تھے لیکن اب صورتحال یکسر تبدیل ہوچکی ہے۔

کوریا سے تعلق رکھنے والے ادارے کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی کِیا ریو ہے۔ ریو (Rio) کوریائی ادارے کی دیگر گاڑیوں آپٹیما اور فورٹ سے قدرے چھوٹی ہے۔ ابتداء میں ریو کے نام سے سیڈان پیش کی گئی تھی تاہم اب اسے ہیچ بیک انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ کِیا موٹرز ایک طویل عرصے سے اپنی مشہور زمانہ ریو کی چوتھی جنریشن پیش کرنے کی تیاری کر رہا تھا اور اب کوریائی ادارے نے اسے آئندہ ماہ ستمبر 2016 میں پیرس موٹر شو میں پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاک ویلز کے ذریعے اپنی پسندیدہ گاڑی پاکستان منگوانے کے لیے یہاں کلک کریں

kia-rio-int

نئی کِیا ریو کی خفیہ تصاویر تو دستیاب نہیں ہوسکیں البتہ انٹرنیٹ پر چند خاکے گردش کر رہے ہیں جن سے کوریائی ادارے کی نئی تخلیق کی جھلک دیکھی جاسکتا ہے۔ ماہرین کے خیال میں ریو کی نئی جنریشن موجودہ گاڑی سے قدرے لمبی ہوگی اور اس کا ڈیزائن بالکل نیا ہوگا۔ خاص طور پر اگلے حصے کافی چوڑا اور جاذب نظر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی ظاہری حصے میں کافی نمایاں اور گہری سطور بھی بنائی گئی ہیں۔ پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسے آوڈی A3 کا ہیچ بیک انداز سمجھ کر بنایا گیا ہے۔

ماضی میں کِیا اور ہیونڈائی کی گاڑیاں دیوان فاروق موٹرز کے توسط سے پاکستان میں تیار اور فروخت کی جاتی رہی ہیں۔ اب آٹو پالیسی کی منظوری کے بعد خبریں ہیں کہ دیوان موٹرز ایک بار پھر گاڑیوں کے شعبے میں قدم رکھنے کے لیے پر تول رہاہے۔ اگر مستقبل قریب میں ایسا ہوا تو کوریائی ادارہ کِیا موٹرز پاکستان میں اپنی بہترین ہیچ بیک پیش کر کے مقامی تیار شدہ سوزوکی سوِفٹ (Swift) اور درآمد شدہ ٹویوٹا وِٹز (Vitz) کے مدمقابل آسکتا ہے۔

kia-rio-back

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.