اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 2,000 روپے تک کا اضافہ کردیا
پاکستان میں موٹر سائیکلیں بنانے والے سب سے بڑے ادارے اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 2,000 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے CD 70، CD 70 ڈریم، ہونڈا پرائیڈر، CG 125 اور CB150F کی قیمتیں بڑھائی ہیں، جبکہ دوسری جانب حال ہی میں جاری ہونے والی CG 125S, CG 125S SE، CB 125F، CB 125F SE اور CB 250F کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ نئی قیمتیں یکم مارچ 2019ء سے مؤثر ہیں، نیچے نوٹس اور نئے نرخ دیکھیں
اٹلس ہوندا نے سیلف اسٹارٹ آپشن اور 5 گیئر ٹرانسمیشن کے ساتھ نئی CG 125 پیش کردی ہے
موٹر سائیکلوں کی گزشتہ قیمتیں کچھ یوں تھیں:
ہونڈا CD 70: 69,900 روپے
ہونڈا CD 70 ڈریم: 73,900 روپے
ہونڈا پرائیڈر 100cc: 95,900 روپے
ہونڈا CG 125: 115,900 روپے
CB 125F: 159,900 روپے
CB 125F SE: 161,900 روپے
CB 150F: 189,900 روپے
CB 250F: 640,000 روپے
آٹوموٹِو انڈسٹری کے حوالے سے ایسی ہی دیگر مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔