اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 400 روپے تک کا اضافہ کردیا

0 178

پاکستان کے سب سے بڑے موٹر سائیکلیں بنانے والے ادارے اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 400 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے CD 70، CD 70 ڈریم، ہونڈا پرائیڈر اور CG 125 کی قیمتیں بڑھائی ہیں، جبکہ حال ہی میں لانچ کی گئی CB 125F اور CB 150F اور CB 250F کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔ قیمتیں 2 فروری 2019ء سے مؤثر ہوں گی۔

موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

ہونڈا CD 70: 69,900 روپے

ہونڈا CD 70 ڈریم: 73,900 روپے

ہونڈا پرائیڈر 100cc: 95,900 روپے

ہونڈا CG 125: 1,15,900 روپے

CB 125 F: 1,59,900 روپے

CB 125 F SE: 1,61,900 روپے

CB 150 F: 1,89,900 روپے

CB 250 F: 6,40,000 روپے

گزشتہ قیمتیں کچھ یوں تھیں:

ہونڈا CD 70: 69,500 روپے

ہونڈا CD 70 ڈریم: 73,500 روپے

ہونڈا پرائیڈر 100cc: 95,500 روپے

ہونڈا CG 125: 1,15,500 روپے

CB 125 F: 1,59,900 روپے

CB 125 F SE: 1,61,900 روپے

CB 150 F: 1,89,900 روپے

CB 250 F: 6,40,000 روپے

PakWheels.com سے بات کرتے ہوئے مقامی ڈیلر نے کہا کہ کمپنی نے فروخت میں کمی اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گھٹتی ہوئی قدر کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ 9 مہینوں (اپریل تا دسمبر 2018ء) میں اٹلس ہونڈا کے منافع میں 26 فیصد کمی ہوئی۔ یہ 3.4 ارب روپے سے گھٹ کر 2.5 ارب ڈالرز رہ گئے۔

آٹوموٹو انڈسٹری کی ایسی ہی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.