اٹلس ہونڈا کے منافع میں 51فیصد کی زبردست کمی

0 168

پاکستان میں موٹر سائیکلیں بنانے والے سب سے بڑے ادارے اٹلس ہونڈا نے دسمبر 2018ء کو مکمل ہونے والی سہ ماہی کے لیے اپنے اعداد و شمار ظاہر کردیے ہیں اور ایک نظر ڈالیں تو یہ کمپنی کے لیے ہرگز اچھے نہیں دکھائی دیتے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق کمپنی نے مذکورہ سہ ماہی میں 572 ملین روپے کمائے، 51 فیصد کی بہت بڑی کمی کے ساتھ۔ دوسری جانب، دسمبر 2017ء میں اسی عرصے کے دوران کمپنی نے 1.2 ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔ ایک صنعتی ماہر کے مطابق منافع میں کمی پیداواری لاگت میں اضافے اور منافع کی شرح میں آنے والی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ادارے کی آمدنی فی حصص بھی دسمبر میں ختم ہونے والی اس سہ ماہی میں گر کر 5.54 روپے تک آ گئی ہے، لیکن گزشتہ سال اسی عرصے میں آمدنی فی حصص 11.32 روپے تھی۔ مزید برآں، نو ماہ کے عرصے میں (اپریل تا دسمبر 2018ء) میں اٹلس ہونڈا کے منافع میں 26 فیصد کمی آئی ہے۔ یہ 3.4 ارب روپے سے گرتے گرتے 2.5 ارب روپے تک آ پہنچا ہے۔

اب جبکہ معیشت مضبوط ہو رہی ہے، موٹر سائیکلوں کی طلب میں یقیناً اضافہ ہوگا، ایک صنعتی ماہر نے کہا۔ جولائی سے دسمبر 2018ء کے درمیان کمپنی نے 5,43,894 موٹر سائیکلیں فروخت کیں، جو ہونڈا موٹر سائیکلوں کے لیے مارکیٹ میں طلب کو ظاہر کر رہی ہیں۔

گھٹتے ہوئے منافع کے باوجود 4 جنوری 2019ء کو اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے 2019 CB125F پیش کی۔ یہ موٹر سائیکل دو مختلف ٹرِمز؛ بیسک اور اسپیشل ایڈیشن، میں آتی ہے۔ موٹر سائیکل CG125 کی طرح فور-اسٹروک OHV ایئر-کولڈ انجن رکھتی ہے۔ یہ خوبصورت گرافکس کے ساتھ نئی اور اسپورٹی صورت کی حامل ہے۔ CB125F کِک اور سیلف اسٹارٹ دونوں آپشنز رکھتی ہے۔ یہ 5-اسپیڈ گیئر ٹرانسمیشن کی حامل ہے اور اس کے فیول ٹینک میں 12.3 لیٹر کی گنجائش ہے۔ موٹر سائیکل سرخ اور سیاہ سمیت مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی۔

اٹلس ہونڈا کے علاوہ ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے بھی مارچ میں ختم ہونے والی مالی سال 19ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے اپنے اعداد و شمار ظاہر کیے ہیں۔ اس نے مذکورہ سہ ماہی میں 0.61 بلین روپے کمائےجبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں اس نے 1.42 بلین روپے کمائے تھے، یعنی آمدنی میں سال بہ سال میں 58 فیصد کمی ہوئی ہے۔

آٹوموٹو انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.