موٹر سائیکل سواروں کو کینال روڈ پر انتہائی بائیں جانب سفر کرنا ہوگا

0 213

کینال روڈ، لاہور پر ٹریفک میں رکاوٹ کو روکنے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم فروری 2019ء سے پولیس ان موٹر سائیکل سواروں کو پکڑے گی جو کینال روڈ پر کوئی دوسری لین استعمال کریں گے۔ ایک پولیس عہدیدار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے SP ٹریفک پولیس آصف صدیق نے کہا کہ پولیس یقینی بنائے گی کہ تمام شہری قانون کی  پیروی کریں۔ البتہ مقامی موٹر سائیکل سوار اس نئی پالیسی کے مؤثر ہونے کے حوالے سے مختلف رائے رکھتے ہیں۔

مزید یہ کہ ٹریفک پولیس نے یکم فروری 2019ء سے گاڑیوں پر جعلی یا فینسی نمبر پلیٹیں لگانے والوں پر سخت جرمانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ شہریوں کو ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کی جاری کردہ نمبر پلیٹیں ہی استعمال کرنا ہوں گی تاکہ وہ کسی بھی مسئلے سے بچیں، اتھارٹی نے زور دیا۔

مزید برآں، سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے گاڑیوں میں HID لائٹس کے استعمال کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور نے HID لائٹس کے استعمال کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ خبروں میں یہ کہ اتھارٹی موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف 4,92,745 چالان جاری کر چکی ہے۔

آٹوموٹو انڈسٹری کی دیگر خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.