کیا پرنس پرل کی بکنگ شروع ہو چکی ہے؟ وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں
ملک کی آٹو موبائل انڈسٹری میں نئے اداروں کے داخلے کے ساتھ ہی ان کی پروڈکٹس کی تفصیلات اور قیمتیں جاننے کی بڑی طلب پائی جاتی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ جب یونائیٹڈ براوو اور سوزوکی آلٹو لانچ کی گئی تھیں، تو لوگ کس طرح ان کی تفصیلات پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔ جب ایسی گاڑیاں متعارف کروائی جاتی ہیں تو انٹرنیٹ پر غلط معلومات پھیلنے کے خدشات بھی ہوتے ہیں۔ ہم زور دیتے ہیں کہ براہ راست مینوفیکچرر پر یا پھر PakWheels.com جیسے معاملات سے بخوبی آگاہ رہنے والے قابلِ بھروسہ ذرائع پر ہی اعتماد کرنا چاہیے۔
اسی لیے ہم پرنس DFSK کی 800cc پرل ہیچ بیک کے بارے میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پھیلنے والی غلط معلومات پر بات کرنے جا رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایسی تحاریر شیئر کر رہے ہیں جو پرنس پرل کی پری-بکنگ اور قیمت کے حوالے سے غلط معلومات کی حامل ہیں۔ پرنس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی نئی گاڑی کے ان پہلوؤں کے حوالے سے کوئی معلومات پیش ہی نہیں کی۔ ادارہ عوام کو یہ بھی بتاتا ہے کہ کمپنی جب ان حوالوں سے کوئی فیصلہ کرے گی تو عوام کو پرنس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پرنٹ اور ڈجیٹل میڈیا کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔ پرنس نے پری-بکنگ کا آغاز نہیں کیا اور بکنگ تب شروع ہوگی جب نئی پرل باضابطہ طور پر لانچ کی جائے گی۔ مزید یہ کہ پرنس یہ بھی اعلان کرتا ہے کہ وہ کسی بھی غیر مجاز ڈیلر یا فرد کو جزوی یا مکمل ادائیگی کی کوئی ذمہ داری نہیں لے گا۔
ایسی معلومات کا پھیلنا پاکستان کے آٹو سیکٹر میں جگہ بنانے کی کوشش کرنے والے نئے اداروں کو براہ راست نقصان پہنچایا ہے۔ یہ غلط معلومات مختصر اور طویل دونوں میعاد میں ان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ذمہ دار شہریوں کی حیثیت سے ہمیں ایسی معلومات اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے اور ان کی اطلاع متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا متعلقہ اداروں کو کرنی چاہیے جیسا کہ اس معاملے میں پرنس DFSK کو۔ پرنس پرل کی رونمائی حال ہی میں کی گئی تھی، صرف اس لیے تاکہ عوام کو یہ اندازہ ہو جائے کہ پرنس پرل کیسی ہوگی اور لانچ ہونے پر اس کے متوقع فیچرز کون سے ہوں گے۔
آٹوموٹو سیکٹر کے حوالے سے آن لائن غلط معلومات پھیلنے سے کیسے روکی جا سکتی ہے اس معاملے پر اپنی رائے اور خیالات پیش کیجیے۔ مستقبل میں ایسی ہی مزید معلوماتی خبروں کے لیے یہاں آتے رہیے۔