اہم خبر: ٹویوٹا پاکستان نئی ہائبرڈ کار پیش کرنے والا ہے!

3 195

پاکستان میں نئی گاڑیوں کی پیشکش سے متعلق بات کریں تو محسوس ہوتا ہے کہ ٹویوٹا پاکستان نے کمر کس لی ہے۔ ابھی چند ماہ قبل ہی انڈس موٹرز نے ٹویوٹا کرولا 2017ء کا نیا انداز پیش کیا ہے۔ اور اب ایسی خبریں آرہی ہیں کہ 1300cc کرولا Xli اور Gli ماڈل کو بند کر کے چھوٹی سیڈان گاڑی متعارف کروائی جانے والی ہے۔ اس ضمن میں ٹویوٹا وائیوس یا پھر ٹویوٹا یارس کی پیشکش کے امکانات روشن بتائے جارہے ہیں۔ لیکن جیسا کہ ہم نے پہلے بھی قارئین کو بتایا کہ فی الحال یہ خبریں افواہ ہی ہیں۔ اصل اور مستند خبر کیا ہے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کریں: پاک ویلز موبائل ایپ

ٹویوٹا نے اپنے صارفین کو حیران اور حریفوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ ایک مرتبہ پھر ٹویوٹا پاکستان یہی روایت دہراتے ہوئے پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے بھرپور تیاری کرچکا ہے۔ باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ انڈس موٹرز پاکستان میں نئی 2018 ٹویوٹا کیمری XV70 پیش کرنے جارہا ہے۔ اور یہ صرف روایتی کیمری ہی نہیں ہوگی بلکہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے مزین ہوگی۔

2018 Toyota Camry Hybrid PakWheels

2018 Toyota Camry Hybrid PakWheels

2018 Toyota Camry Hybrid PakWheels

2018 Toyota Camry Hybrid PakWheels

ہمارے لیے یہ کسی بڑی خوش خبری سے کم نہیں کیوں کہ دنیا بھر میں ہائبرڈ اور برقی گاڑیوں کی مقبولیت کے باوجود پاکستان میں کوئی بھی نئی ہائبرڈ گاڑی دستیاب نہیں ہوسکی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں ہائبرڈ کیمری کی پیشکش گاڑیوں کے شعبے میں ایک جہت کا آغاز ہوگا۔

ٹویوٹا کیمری 2018 ہائبرڈ کے بارے میں مزید خبروں اور مضامین کے لیے پاک ویلز بلاگ ملاحظہ فرماتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.