ٹویوٹا اور ڈائی ہاٹسو کی مشترکہ کاوش “ٹویوٹا پاسو” سے متعلق اہم معلومات

2 256

سال 2004 میں جاپانی کار ساز ادارے ٹویوٹا نے ڈائی ہاٹسو موٹرز نے مشترکہ طور پر پانچ دروازوں والی چھوٹی ہیچ بیک متعارف کروائی جسے پاسو (Toyota Passo) کا نام دیا گیا۔ پاکستان میں یہ گاڑی ٹویوٹا انڈس موٹرز نے تو پیش کی نہیں، اس لیے صارفین کو جاپان سے ہی درآمد کرنا پڑی۔ اب تک جاپان میں ٹویوٹا پاسو کی دو جنریشنز پیش کی جاچکی ہیں۔ پہلی 2004 اور دوسری جنریشن فروری 2010 میں پیش کی گئی۔ اسے ٹویوٹا ڈیوٹ (Toyota Duet) کا متبادل قرار دیا جاتا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں اسے ڈائی ہاٹسو بون (Daihatsu Boon) کے نام سے بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیزی سے شہرت پانے والی ٹویوٹا ایکوا ہائبرڈ سے متعلق اہم معلومات

Daihatsu Boon aka Toyota Passo

ٹویوٹا پاسو (پہلی جنریشن) کی پیمائش کچھ یوں تھی:
لمبائی: 3595 ملی میٹر
چوڑائی: 1665 ملی میٹر
اونچائی: 1535 ملی میٹر

یہ بھی پڑھیں: خواتین کے لیے دستیاب 5 بہترین گاڑیاں

اسے 1000 سی سی اور 1300 سی سی انجن کے ساتھ پیش کیا گیا۔ 1 ہزار سی سی انجن کے ساتھ 4WD پاسو بھی فروخت کی گئی۔ یہ 1 ہزار سی سی انجن 3 سلینڈر جبکہ 1300 سی سی انجن 4 سلینڈر واٹر کولڈ انجن تھا۔ 1 ہزار سی سی انجن کی قوت 70 بریک ہارس پاور اور 1300 سی سی انجن کی قوت 88 بریک ہارس پاور تھی۔ گو کہ ٹویوٹا نے اس بات کا کھل کر اظہار نہ کیا تاہم بالواسطہ طور پر یہ اظہار کیا جاتا رہا کہ ٹویوٹا پاسو خاص کر خواتین ڈرائیورز کے لیے بنائی گئی ہے۔

ٹویوٹا پاسو کی دوسری جنریشن بھی ٹویوٹا اور ڈائی ہاٹسو (Daihatsu) کی مشترکہ محنت کا ثمر تھی۔ یہ لمبائی میں پچھلی جنریشن کے مقابلے میں 45 ملی میٹر زیادہ یعنی 3640 ملی میٹر تھی۔باقی زاویوں سے بشمول چوڑائی اور اونچائی میں دونوں جنریشن ایک ہی جیسی ہیں۔ دوسری جنریشن کی ٹویوٹا پاسو بالخصوص اس کے رنگ دیکھ کر بھی بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسے ایک بار پھر خواتین ڈرائیورز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

2014-15 Toyota Passo

انجن کے اعتبار سے دوسری جنریشن میں قابل ذکر تبدیلی کی گئی۔ پچھلی جنریشن کے 1300 سی سی انجن کی جگہ نئے اور جدید ڈیول VVT-i انجن نے لے لی۔ نئے انجن کی قوت بھی پہلے کے مقابلے میں 14 بریک ہارس پاور اضافی یعنی 94 بریک ہارس پاور ہوگئی۔ اس وقت یہ تمام گاڑیاں CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ پیش کی جارہی ہیں البتہ آپ اپنی سہولت کے لیے وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول (VSC) اور ٹریکشن کنٹرول (TRC) کی اضافہ خصوصیات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ گو کہ پاکستان میں 660 سی سی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ٹویوٹا پاسو بہرحال کئی اعتبار سے بہتر ہے۔

ٹویوٹا پاسو اور ڈائی ہاٹسو بون پاکستان منگوانے کے لیے یہاں کلک کریں

اب کچھ ذکر ٹویوٹا پاسو میں دستیاب مختلف طرز اور ان کی قیمتوں کا۔ ٹویوٹا پاسو میں دلچسپی رکھنے والے کے پاس کئی ایک آپشن دستیاب ہیں:
> + ہانا (1 ہزار سی سی 1300 سی سی انجن کے ساتھ) اور + ہانا اپریکوٹ کلیکشن
> جی (1 ہزار سی سی اور 1300 سی سی انجن کے ساتھ)
اس کے علاوہ کئی ایک پاسو X ویرئینٹس کے ساتھ دستیاب ہیں، مثلاً:
X، X L پیکیج، X V پیکیج، X آئیروڈری، X یوروری اور X کٹسورگی

آپ کو پہلی جنریشن ٹویوٹا پاسو کا 2004 ماڈل باآسانی 7.5 لاکھ روپے میں مل جائے گا۔ اس سے بہتر 2005 کا ماڈل 8 لاکھ جبکہ 2008-09 کا ماڈل تقریباً 10 لاکھ میں دستیاب ہوگا۔ سال 2010 میں دوسری جنریشن کی آمد کے ساتھ ہی ٹویوٹا پاسو کا انداز بھی پہلے سے بہتر ہوا۔ آپ کو سال 2010-2011 کی ٹویوٹا پاسو تقریباً 11.5 لاکھ روپے میں مل جائے گی۔

چونکہ ٹویوٹا پاسو بہت سے مختلف انداز میں پیش کی جاتی ہے اس لیے قیمت کے حوالے سے حتمی رائے دینا ممکن نہیں۔ مختلف انداز، حالت، رنگ وغیرہ کی مناسبت سے ان کی قیمتوں میں کمی یا زیادتی کا امکان بہرحال موجود ہے۔ اس کے علاوہ جاپان سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ میں گریڈز بھی بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ البتہ ایک اندازے کے مطابق ٹویوٹا پاسو 2015 کی اوسط قیمت 15لاکھ روپے کے آس پاس ہونی چاہیے۔

اگر آپ ٹویوٹا پاسو لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر یہ گاڑی لینے سے پہلے چند اہم چیزوں کا خیال رکھیں۔ سب سے پہلے یہ دیکھ کہ لیں کہ آپ جو گاڑی خرید رہے ہیں وہ 4WD تو نہیں۔ بہت سے لوگ شوق میں یا تجسس میں 4WD گاڑیاں خرید لیتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اس کا مطلب کیا ہے اور اسے چلانا عام گاڑی سے کیوں کر مختلف ہے۔یہ گاڑیاں وزن یں زیادہ ہوتی ہے اس لیے ایندھن یعنی فیول بھی زیادہ خرچ کرتی ہیں۔ یہ روایتی اور CVTگیئر باکس کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں۔ 1000 سی سی انجن کے ساتھ CVT گیئر باکس کی حامل ٹویوٹا پاسو چلانے والوں کو اکثر گیئر سے متعلق شکایت کرتے ہوئے پایا گیا ہے کہ یہ روایتی گیئر کے مقابلے میں سست کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ استعمال شدہ گاڑی خریدنے سے پہلے انجن کی ان 5 چیزیں ضرور دیکھیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.