ایک ماہر فرد کی طرح اپنی گاڑی کی ڈیٹیلنگ خود کریں!

0 385

گاڑیوں کے شوقین ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی گاڑی ہردم چمکتی دمکتی اور صاف ستھری رہے۔ ایک معروف پروڈکٹ ٹرٹل ویکس کے سربراہ مائیک شوالٹز کہتے ہیں کہ اپنی گاڑی کو بالکل اپنے چہرے کی طرح سمجھنا چاہیے۔ جس طرح ہر شخص اپنے چہرے کی صاف ستھرائی اور خوبصورتی کا خیال رکھتا ہے ویسے ہی گاڑیکا بھی خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ دیر تک آپ کی ہم سفر رہے۔ گو کہ گاڑیوں کے رنگ اب پہلے سے کہیں زیادہ معیاری ہوچکے ہیں اور طویل عرصے تک قابل استعمال رہتے ہیں لیکن گاڑی رکھنے والے فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ وقفے وقفے سے اپنی گاڑی کا جائزہ لیتا رہے اور تکنیکی یا کسی اور نوعیت کا کام ضروری ہو تو اسے کروانے میں ہر گز دیر نہ کرے۔

روز مرہ استعمال کے دوران گاڑی کو کئی طرح کی صورتحال مثلا گرد آلود ہواؤں ، برسات سے بننے والی کیچڑ، اونچی نیچی خراب سڑکوں اور تنگ گلیوں، ٹریفک جام اور بھیڑ وغیرہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں گاڑی نہ صرف میلی کچیلی ہوجاتی ہے بلکہ اس پر مختلف نوعیت کے نشانات (اسکریچ) پڑجانا بھی بعید از امکان نہیں رہتے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ ماہر افراد سے گاڑی کی صفائی ستھرائی اور چھوٹی موٹی مرمت وغیرہ کروائی جسے عرم عام میں “ڈیٹیلنگ” کہا جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ خود یہ کام کرنا چاہیں تو بھی کرسکتے ہیں البتہ اس کے لیے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ذیل میں ہم چند تجاویز پیش کر رہے ہیں جن کی مدد سے آپ گاڑی کی ڈیٹیلنگ بذات خود انجام دے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ کام بہت احتیاط سے کرنا ہے اور اس کے لیے درکار ضروری آلات مثلاً گھومنے والا بفر، برش، ویکیوم کلینر اور ایک ایئر کومپریسر بھی درکار ہوگا۔

1) گاڑی کے باہری اور اندرونی حصے کا بغور جائزہ لیں
کسی بھی کام کو انجام دینے سے پہلے مکمل صورتحال سے آگہی ضروری ہے۔ اس لیے گاڑی کے ظاہری اور اندرونی حصے کا مکمل توجہ سے جائزہ لیں۔ خاص طور پر ڈیش بورڈ، پائیدان، ہینڈلز، چھت، ڈگی، پہیوں اور ٹائر کا اچھی طرح معائنہ کریں۔ یہ تمام کام بالکل اطمینان سے کریں اور صفائی ستھرائی کا عمل شروع کرنے میں جلد بازی سے پرہیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی گاڑی کی مائلیج بڑھانا چاہتے ہیں؟ ان تجاویز پر لازمی عمل کریں

Inspect car

2) ایئر کومپریسر اور سخت برش کے ذریعے پائیدان صاف کریں
گاڑی کے فرش اور پائیدان سے دھول مٹی ہٹانے کے لیے ایئر کومپریسر کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پائیدان اور دیگر اشیا پر جمی گرد صاف کرنے کے لیے سخت بالوں والا برش بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کی گاڑی میں موجود نشستوں پر چمڑے کا غلاف موجود ہے تو پھر کسی اچھے کنڈیشنر سے اسے صاف کریں۔

Vaccum for detailing

3) ڈیش بورڈ پر موجود AC کو ایئر کومپریسر سے صاف کریں
گاڑی کے ڈیش بورڈ میں لگے ایئر کنڈیشننگ میں موجود دھول مٹی کو صاف کرنے کے لیے بھی ایئر کومپریسر سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ یہاں جمنے والی مٹی نہ صرف بدنما لگتی ہے بلکہ AC استعمال کرتے ہوئے بدبو پیدا کرنے کا بھی باعث بنتی ہے۔ اگر ایئر کومپریسر استعمال کرنے سے زیادہ فائدہ محسوس نہ ہو تو بہتر ہے کہ کیبن ایئر فلٹر کو نکال کر صاف کرلیں یا اگر اس کی حالت بہت زیادہ خراب ہو تو پھر تبدیل کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے اندرونی حصے کو صاف رکھنے کے لیے چند تجاویز

Clean AC ducts

4) تیزابی کلینر سے ٹائر کی صفائی ہر گز نہ کریں
پہیوں اور ٹائر کو صاف کرنے کے لیے ہمیشہ ایسا مکسچر اور مصنوعات استعمال کریں جن میں تیزاب شامل نہ ہو۔ تیزابی کلینر سے نہ صرف الائے ویلز غارت ہوجاتے ہیں بلکہ ٹائرز کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اس کے علاوہ کپڑے دھونے والے صابن وغیرہ سے بھی گاڑی کے ٹائر صاف کرنے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ اس کی چھینٹیں پڑنے سے گاڑی کا رنگ خراب ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے خیال میں گاڑی دھونے کا عمل پہیوں اور ٹائر کی صفائی سے ہی شروع کیا جانا چاہیے۔

tire-cleaner-1

5) گاڑی دھونے کے لیے تیار کی گئی مصنوعات ہی استعمال کریں
بہت سے لوگ کپڑے اور برتن دھونے والے صابن ہی سے گاڑی دھوتے ہیں جو کہ انتہائی غلط فعل ہے۔ ان صابن اور سرف وغیرہ میں ایسی چیزیں شامل ہوتی ہیں کہ جن سے گاڑی کے رنگ پر لگائی جانی والی ویکس اتر جاتی ہے اور گہرے اسکریچ سے رنگ خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ گاڑی دھونے کے لیے تیار کی جانے والی مصنوعات ہی استعمال کریں۔ پاک ویلز آٹو شاپ پر ایسی بے شمار مصنوعات دستیاب ہیں جنہیں استعمال کر نے سے گاڑی کا رنگ خراب نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی فروخت کرنے سے پہلے 5 اہم چیزوں کا خیال رکھیں

Car washing

6) گاڑی کے چمکنے دمکنے تک صفائی کا عمل جاری رکھیں
گاڑی کو صاف کرنے کے لیے ہمیشہ مائیکروفائبر سے تیار کیا جانے والا کپڑا یا تولیہ استعمال کریں۔ اس کام کو انجام دینے کے لیے دن کا کوئی وقت مقرر کریں تاکہ سورج کی روشنی میں آپ دھول اور اسکریچ وغیرہ کے نشانات بخوبی دیکھ سکیں۔ پرندوں کی بیٹ اور دیگر جمنے والی گندگی گاڑی کے کلیئر کوٹ اور ویکس کو خراب کرتی ہے اور اس سے گاڑی کے رنگ پر بدنما داغ بن جاتا ہے۔ انہیں ختم کرنے کے دو موثر طریقے ہیں۔

Clean paint

ایک طریقہ تو رنگ صاف کرنے والے کلینرز (paint cleaners) کا استعمال ہے۔ مائع شکل میں دستیاب یہ پینٹ کلینرز ویکس اور چھوٹے موٹے نشانات صاف کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ رنگ صاف کرنے والی مٹی کا چھوٹے ٹکروں کا استعمال ہے جسے مائع کلینر ویکس سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ بدنما داغ صاف کرنے کے آسان ترین طریقوں میں شمار کیا جاتا ہے اس لیے کوئی بھی شخص بغیر کسی مشین استعمال کرے اس پر عمل کرسکتا ہے۔

7) پالش کرنے کے لیے گھومنے والے بفرز استعمال کریں
گاڑی کو چمکانے اور اس کے رنگ کو ہموار کرنے کے لیے پالش بہت کارگر ثابت ہوتی ہے۔ مارکیٹ میں دستیاب چند پالش میں ویکس بھی شامل ہوتی ہے جس سے گاڑی کا رنگ زیادہ عرصے تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ گاڑی پر پالش کرنے کے لیے گھومنے والے بفرز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

Oscillating buffer

8) رنگ کو محفوظ رکھنے کے لیے معیاری ویکس اور پالش استعمال کریں
گاڑی کو طویل عرصے تک چکمتا دمکتا رکھنے کے لیے ہمیشہ معیاری مصنوعات ہی استعمال کریں۔ جیسے جیسے گاڑی استعمال ہوتے رہتی ہے ویسے ویسے اس پر لگا کلیئر کوٹ اترتا رہتا ہے اور اس سے گاڑی کے رنگ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔کلیئر کوٹ اور رنگ کی حفاظت کے لیےویکس کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ چونکہ ویکس چند مہینوں میں اتر جاتی ہے اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ گاڑی پر ویکس لگاتے ہوئے ایک کے بجائے دو تہ بنائیں تاکہ طویل عرصے تک گاڑی کی چمک برقرار رہے۔

Waxes and polishes

9) شیشے صاف کرنے کے لیے امونیا سے پاک کلینر استعمال کریں
گاڑی کی صفائی ستھرائی کے عمل میں سب سے آخری مرحلہ شیشوں کی صفائی ہونا چاہیے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گاڑی دیگر حصوں کے مقابلے میں شیشوں پر بہت کم گرد جمتی ہے۔ لیکن شیشوں کی صفائی کرتے ہوئے امونیا سے پاک کلینر استعمال کریں کیوں کہ امونیا دروازوں اور دیگر پلاسٹک سے تیار ہونے والے حصوں کے لیے سخت نقصاندہ ہے۔ اسے صاف کرتے ہوئے بھی ہمیشہ مائیکروفائبر سے تیار کردہ کپڑا یا تولیہ استعمال کریں اور مارکیٹ میں دستیاب گلاس کلینر کی مدد سے انہیں چمکائیں۔

پاک ویلز فورم: گاڑیوں کی ڈیٹیلنگ سے متعلق مزید سوالات اور گفتگو کے لیے یہاں کلک کریں۔

car-window-cleaner

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.