جون کے مہینے میں گاڑیوں کے پریمیم میں مزید اضافہ:  تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔

0 168
  ہمیں مستقل پڑھنے والے اس آرٹیکل کا مقصد بخوبی سمجھ جائیں گے،ہم نے اس موضوع کا انتخاب پاکستان کے مقا می آٹو مینو فیکچررز کی جانب سے گاڑیوں پر لگائے گئے موجودہ پریمیم کی بڑھتی صورتحال پر بات کرنے کے لئے کیا ہے۔ شروعات ہم مئی کے سیلز فِگرز سے کرتے ہیں،مئی 2017کی کار سیلز نئے ریکارڈانیس ہزاریونٹس کے قریب ترہیں۔اگر اس سال مئی کا موازنہ پچھلے سال مئی سے کریں تو ساری او ای ایم سیلز پچیس فیصدسے زائد اور ایک لاکھ تریاسی ہزار ایک سو بیالیس یونٹس تک پہنچی ہیں۔پاک سوزکی موٹر کمپنی،انڈس موٹر کمپنی اور ہنڈا اٹلس کے پر فارمنس چارٹ کے حوالے سے،آئی جی آئی سیکیورٹیز نے واضح کیا ہے کہ ان کی رپورٹ کے مطابق مئی 2017میں پاک سوزوکی نے گیارہ ہزار ایک سو اکتیس یونٹس رجسٹرڈ کروائے ہیں،انڈس موٹرز نے چار ہزارنو سو انتیس یونٹس کی فروخت رجسٹرڈ کروائی ہے اور ہنڈا نے چار ہزار چھ سو ساٹھ یونٹس فروخت کئے ہیں۔
اب ہم اگلے مر حلے کی جانب آتے ہیں،انڈسٹری ماہرین کے مطابق،2016اور 17میں گاڑیوں کی فروخت دو لاکھ ستر ہزار یونٹس تک جانے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ساٹھ ہزار امپورٹ شدہ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔پاکستان سب سے زیادہ آبادی رکھنے میں چھٹے نمبر پر ہے جس کی آبادی کا آدھا حصہ تیس سال سے کم افراد پر مشتمل ہے۔سب سے اہم یہ کہ،گاڑی کی چاہ کے حساب سے کم از کم ہر ایک ہزارافراد میں تیرہ گاڑیاں آتی ہیں جو کہ گلوبل کار میکرز کی بڑھوتی اور آمدنی میں بے پناہ اضافہ کا سبب بنتی ہے۔اس میں سی پیک اور دوسرے تر قیاتی پراجیکٹس بھی قابلِ ذکر ہیں کہ پاکستانی انڈسٹری کوفروغ پانے میں مدد کرنے اور سیلز فگرز کو بڑھانے میں اور بھی بہت سے عوامل شامل ہیں۔
ایک سچ یہ بھی ہے کہ پاکستانی آٹو موبائل انڈسٹری کیلئے ’زندگی ایک پھولوں کے بستر‘کی مانند نہیں ہے۔آسمان سے باتیں کرتی ہوئی پریمیم کی رقم اور ناقابلِ یقین حد تک زیادہ انتظار پاکستانی آٹو موبائل انڈسٹری سے تعلق رکھتے تقریباً ہر صارف کا مسئلہ ہے۔نیچے بکنگ ٹائم اور پریمیم رقم کے حوالے سے تفصیلات اور حقائق درج ہیں:

3956726b58dce4ce431e9f9dad0a7fb1b6dc618714adacc1acpimgpsh_fullsize_distr

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.