ٹائر کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزا کی تفصیل
مشہور ہے کہ چلتی کا نام گاڑی اور گاڑی کے چلنے کے لیے ضروری ہے کہ اس میں ٹائر بھی لگے ہوں۔ اگر گاڑی چلے گی نہیں تو گاڑی کہلائے گی کیسے؟ تو آج ہم آپ کو گاڑی کے چند اہم ترین حصوں میں سے ایک یعنی ٹائر سے متعلق بتا رہے ہیں۔ گاڑی کے ٹائر 10 سے 15 مختلف اجزاء سے مل کر بنتا ہے۔ ربڑ، کپڑے اور اسٹیل کے کئی تاروں کو مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے پھر کہیں جا کر ایک ٹائر بنتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹائر کے بھی مختلف حصے ہوتے ہیں جو علیحدہ علیحدہ تیار کیے جاتے ہیں۔ مثلاً ٹائر کا اندرونی حصہ، اس پر بنے ہوئے ٹریڈ اور دائیں بائیں موجود دیواریں بنانے اور جوڑنے کا ایک مفصل طریقہ ہے۔ ہم اس طریقہ کار میں آپ کو نہیں الجھائیں گے اور یہاں صرف ان اجزا سے متعلق بتائیں گے کہ جو ٹائر کی تیاری میں استعمال ہوتی ہیں تاکہ آپ اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کے لیے ٹائر خریدتے وقت مختلف اصطلاحات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔
ٹریڈ (Tread)
بیڈ (Bead)
سائیڈ وال (Sidewall)
سائیڈ وال ٹائر کے دائیں اور بائیں جانے موجود حصے کو کہا جاتا ہے۔ یہ لچک دار حصہ ٹائر کے ٹریڈ اور بریڈ کو ملاتا ہے۔ اسے گاڑی کے پہیے کے معیار اور کارکردگی کی وجہ سے بہت اہمیت حاصل ہے۔ دوران سفر موڑ کاٹتے ہوئے اس پر سب سے زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔ اگر آپ دائیں جانب گاڑی موڑ رہے ہیں تو بائیں سائیڈوال پر دباؤ پڑے گا اور بائیں جانب گاڑی موڑتے ہوئے دائیں سائیڈ وال پر دباؤ پڑے گا۔ سفر کے دوران اونچی نیچے رستوں سے گزرتے ہوئے یہ حصہ گاڑی کو ایک خاص حالت میں رکھتا ہے تاکہ مسافروں کو زیادہ تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ غیر معیاری ٹائر کے اس حصے میں لچک کم ہوتی ہے اور ہوا کا غیر مناسب دباؤ اس حصے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
کارکَس (Carcass)
یہ دراصل ٹائر کا ڈھانچہ ہوتا ہے جو دیگر اعضاء کو آپس میں جوڑے رکھتا ہے۔ ٹائر کی ٹریڈ کو ایک خاص طریقے سے پھگلا کر کارکس سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ اسے مختلف اجزا سے تیار کیا جاتا ہے۔ ریڈیئل ٹائر میں اسٹیل کے تار بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ تار ایک بیڈ سے دوسری بیڈ کو جوڑتے ہیں۔ البتہ یک سمتی ٹائر میں کپڑے اور شیشے کے تار بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔
یہ وہ چند باتیں ہیں جو گاڑیوں کے شوقین افراد کی معلومات میں اضافے کے لیے بتائی گئیں ہیں۔ اچھے ٹائر ڈرائیور اور گاڑی دونوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔ اگر آپ کے پاس بھی اس حوالے سے کوئی معلومات ہوں تو ہمارے ساتھ ضرور شیئر کریں۔