پاک ویلز لاہور آٹو شو 2016 میں بی ایم ڈبلیو i8، نسان GT-R اور لمبورگنی جیسی بے شمار گاڑیاں موجود ہوں گی!

0 184

پاک ویلز پچھلے مسلسل پانچ سالوں سے پاکستان کے چھ بڑے شہروں میں گاڑیوں کا میلہ سجاتا آرہا ہے۔ سال 2011 سے لے کر 2015 تک پاک ویلز نے مجموعی طور پر لاکھوں شائقین کو پاکستان میں موجود سینکڑوں منفرد گاڑیاں دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کے منفرد آٹو شو کی مثال نہیں ملتی ہے۔ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی پاک ویلز لاہور آٹو شو سے نئے سال کا آغاز کر رہا ہے۔ اس کے بعد یہ سلسلہ ملتان، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد سے ہوتا ہوا کراچی تک جائے گا۔

pakwheels lahore auto show 2016

سال 2014 میں پاک ویلز لاہور آٹو شو میں تقریباً 400 گاڑیاں شامل تھیں۔ ان میں بی ایم ڈبلیو i8 اور نسان GT-R جیسی مہنگی اور پرتعیش گاڑیوں نے لاہور کے شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔اس آٹو شو کی خاص بات پاکستانی ڈراموں اور بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے مشہور اداکار فواد خان کی شرکت تھی۔ انہوں نے پاک ویلز لاہور آٹو شو 2014 کا افتتاح کیا اور وہاں موجود اپنے مداحوں سے بھی ملاقات کی۔ ایک اندازے کے مطابق اس آٹو شو میں 60 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

گزشہ سال 2015 میں پاک ویلز نے ایک بار پھر لاہور کے تمام شہریوں کو تفریح کا بہترین موقع فراہم کیا جس کا لاہوریوں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا۔ لاہور آٹو شو 2015 میں پہلے سے زیادہ گاڑیاں شامل تھیں جنہیں دیکھنے کے لیے تقریباً ایک لاکھ افراد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ لبرٹی مارکیٹ پارکنگ میں ہونے والے سے آٹو شو میں لمبورگنی اور فراری جیسی بیش قیمت گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ ان کے علاوہ جس نے سب سے زیادہ لوگوں کو متوجہ کیا وہ دور حاضر میں پاکستان کے مشہور ترین گلوکار علی ظفر کی شرکت تھی۔ انہوں نے لاہور آٹو شو 2015 کا افتتاح کیا اور وہاں موجود شائقین کی بڑی تعداد سے بھی ملے۔

اب ہم پاک ویلز لاہور آٹو شو 2016 کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ آٹو شو مارچ 2016 میں ہونا تھا تاہم شائقین کے بے حد اصرار پر اسے 28 فروری کو لبرٹی مارکیٹ پارکنگ ہی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ گزشتہ سالوں میں دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں لاہور آٹو شو کا حصہ بن چکی ہیں۔ اس بار پاک ویلز لاہور آٹو شو 2016 میں کونسی اور کتنی بڑی تعداد میں گاڑیاں جلوہ گر ہوتی ہیں، یہ آپ 28 فروری کو لبرٹی مارکیٹ پلازہ ہی میں جان سکیں گے۔

تصاویر: RCOP

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.