ہونڈا ایٹلس نے BR-V متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

1 312

Also check out used Honda BR-V for sale on Pakwheels: Honda BRV

پچھلے سال پاکستانی مارکیٹ میں کئی نئی گاڑیاں لانچ کی گئیں، جو ماکیٹ میں اپنا سکہ جمانے میں کامیاب رہیں، پچھلے سال کی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ اس سال کے اوئل میں ہی پاکستانی آٹوموٹو انڈسٹری نے اپنے صارفین کی توجہ اپنی جانب   مبذول کروانے کی کوشیش شروع کر دیں ہیں۔ جیسا کہ آج کل سوزوکی وی ٹارا اور ٹویوٹا فارچونر نے اپنی اپنی اشتھاراتی مہمات کا آغاز کر دیا ہے، اسی طرح ان کی روایتی حریف ہنڈا اٹلس نے بھی پنجا آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پچھلے سال ہنڈا اٹلس کی نئی ہونڈا سوک نے آتے کی مارکیٹ میں دھوم مچا دی تھی، اور امید ظاھر کی جارہی ہے کے ان کی نئی آنے والی کار گزشہ پیش کی جانے والی گاڑیوں سے بہتر ہوگی۔

پچھلے کچھ دنوں سے ہنڈا اٹلس نے اپنی ویب سائٹ اور دوسری سماجی رابطوں کی سائٹس پر ایک مہم کا آغا کر رکھا تھا جس کا عنوان تھا’ کیا آپ تیار ہیں‘،ہونڈا اٹلس کی جانب سے اس مہم کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر بحث چھڑ گئی کے آخر ہونڈا اٹلس کیا کھچڑی پکا رہی ہے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی پاک ویلز نے اپنے چاہنے والوں کے لیے اس خبر کا پتا لگا لیا ہے اور جیسا کے پاک ویلز کے پلیٹ فارم پر اس کا اشارہ بھی کر دیا گیا تھا کے ہونڈا اٹلس اپنی نئی کار پاکستان میں لانچ کر نے جارہی ہے، اور اب اس خبر کی تصدیق ہمارے ذرائع نے بھی کر دی ہے کی ہنڈا اٹلس اپنی نئی گاڑی بی آر۔وی لانچ کرنے جارہی ہے۔ اس نئی کار کی قیمت ڈھائی ملین رکھی گئی ہے اور اسے اس سال فروری یا مارچ میں لانچ بھی کر دیا جائے گا۔ اگر ہونڈا اٹلس نے اپر دی ہوئی قیمت پر اپنی کار فروخت کی تو سوزوکی وی ٹارا کو مارکیٹ میں سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمارے ذرائع کے مطابق بی آر۔وی میں یہ فیچرز ہوں گے:

– 1500cc انجن
– 6-اسپیڈ CVT-i گیئر باکس
– 7 نشستیں
– ریموٹ کنٹرول
– چھت پر ریلنگز

یہ ہونڈا بی آر۔وی کے مکمل فیچرز نہیں ہیں، یہ فیچرز صرف ایک خاکہ ہے جو کے پاک ویلز اپنے چاہنے والوں اور صارفین کے لیے لایا ہے۔ ہمیں امید ہے کے ہونڈا بی آر۔وی اپنے انتظار کرنے والوں کو انپے فیچرز سے حیران کر دے گی۔ نئے کار لانچ کرنے سے ہونڈا اٹلس نے نہ صرف متوسط طبقہ پر اپنی گرفت مضبوط کی ہے بلکہ گاڑیوں میں نئے طرز کی جدت بھی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.