عدالت نے شوروم مالکان کو جیل روڈ، لاہور سے گاڑیاں ہٹانے کا حکم دے دی

0 309

لاہور ہائی کورٹ نے جیل روڈ، لاہور کے مقامی شوروم مالکان کو اپنی گاڑیاں ہٹانے کا حکم دے دیا ہے جو عوامی مقامات پر کھڑی کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت کے اس حکم کا اطلاق یکم اکتوبر 2018ء سے ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ شوروم مالکان اپنی گاڑیاں عوامی مقامات اور گزرگاہوں پر کھڑی کرتے ہیں جس سے نہ صرف عوام کے لیے پریشانی بلکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بھی پیدا ہوتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام نے عدالت کے اس فیصلے کو سراہا اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔ دیکھتے ہیں کہ اس حکم پر شوروم مالکان کیا ردعمل دکھاتے ہیں۔

لاہور کی عدالتِ عالیہ گزشتہ چند روز سے عوام کے مفاد میں خوب احکامات جاری کر رہی ہے۔ قبل ازیں عدالت نے ٹریفک پولیس کو حکم دیا کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے، بلکہ عدالت نے کم عمر ڈرائیورز پر بھی پابندی لگائی اور اگر کوئی اس قانون کی خلاف ورزی کرے تو اس کے والدین کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے ان حالیہ احکامات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، نیچے تبصروں میں ضرور پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.