انجن آورہالنگ، کارکردگی میں پانچ مسائل جو کہ نظر انداز نہیں کئیے جا سکتے۔

0 215

بعض اوقات انجن آورہال کروانا اشد ضروری ہو جاتا ہے۔پرانے انجن کو نئے سرے سے دوبارہ بناناایک عام سی بات ہے۔ لیکن اصل سوال اپنی جگہ قائم ہے: کہ آپ کو کب انجن بنوانے کی ضرورت ہے؟ یہاں پانچ نشانیاں درج ہیں جن کے بارے میں محتاط رہیں کہ یہ اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ انجن بنوا لیں۔

کھڑکھڑ کرتی آواز۔

انجن کی کھڑکتی آواز کئی دفعہ بہت عجیب لگتی ہے۔ اور کیبِن کے شور میں شامل ہو کر انجن کی یہ کھڑ کھڑ آپ کے سارے سفر کو متاثر کرسکتی ہے۔ لیکن اس کا قتعاًیہ مطلب نہیں کہ آپ انجن بنوائیں۔اس شور کی وجہ برے میعار کا پیٹرول اور انجن کی خستہ ماؤنٹنگ بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر یہ آورازمین انجن میں سے ہی آرہی ہے تو یہ اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ آپ انجن آور ہال یا تبدیل کروا لیں۔جو بھی ہے، اگر آپ اس کی نشاندہی میں تاخیر کرتے ہیں تو یہ انجن کے مختلف حصوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے جو کے بعد میں اخراجات میں زیادتی کا باعث بنتی ہے۔

زیادہ دھواں۔

جب آپ کام کروانے کی غرض سے گاڑی کا معائینہ کرتے ہیں تو اس کے پیچھے لگے دھویں والے پائپ اکثر نظرانداز کر دیتے ہیں۔پیچھے لگے پائپ سے دھویں کا اخراج بعض اوقا ت بہت ضروری ہوتا ہے۔بڑھتا دھواں، نیلے یا کالے رنگ کا زہریلا دھواں انجن میں نا کا می کی بنیادی نشانیاں ہیں۔ ٹھنڈی گاڑی سٹارٹ ہونے کے بعد دھویں کا نکلنا ایک عام سی بات ہے مگر جب آپ کی گاڑی سٹارٹ ہونے کے بعد عام حالت میں آ جائے اور دھواں متواتر نکلتا رہے تویہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ آپ کے انجن میں مسئلہ ہے۔

ضرورت سے زیادہ انجن آئل کا استعمال۔

ضرورت سے زیادہ انجن آئل کا استعمال بھی انجن میں خرابی کی نشاندہی ہے۔کچھ انجن ویسے ہی آئل کا استعمال کرتے ہیں لیکن اگر آپ دیکھیں کہ انجن آئل بہت جلد ختم ہو رہا ہے تو آپ کو انجن کی جانچ یا آور ہال کروانے کی ضرورت ہے۔سب سے بڑھ کر اگر آپ ڈیش بورڈ میں نجن آئل کی چیک لائٹ دیکھیں توسمجھ لیں کہ آپ کی گاڑی ا نجن آئل کا زیادہ استعمال کر رہی ہے۔لیکن اپنی گاڑی کو اس مسئلہ کے حل کے لئے مکینک کے پاس لے جانے سے پہلے آپ اس امر کی تسلی کر لیں کہ آپ اپنے انجن کی ضرورت کے مطابق صحیح اور اصلی انجن آئل کا استعمال ہی کر رہے ہیں۔

کمپریشن کا نقصان۔

اگر آپ اپنی گاڑی کے انجن کے مسائل سے دوچار ہو چکے ہیں توکمپریشن میں کمی سے واقف ہوں گے۔اگر آپ دیکھتے ہیں کہ ریس دینے پر آپ کا انجن جھٹکے دے رہا ہے تو یہ اس طرف اشارہ ہے کہ آپ کو نیا انجن بنوانے کی ضرورت ہے۔نئے انجنوں میں کمپریشن چھوڑنے کی وجہ ہلکے میعار کے سپارک پلگ یا ناقص فیول انجیکٹر بھی ہوتے ہیں۔مگر پرانے انجنوں میں، کمپریشن چھوڑنا ٹوٹ پھوٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔تو اگر آپ اپنی گاڑی میں ریس دینے پرکمپریشن میں کمی محصوص کرتے ہیں تو جلد از جلد اس کی جانچ کروائیں۔

 پیٹرول کا کثیر استعمال۔

پیٹرول کا زیادہ استعمال بھی اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کا انجن اپنی میعاد پوری کر چکا ہے۔لیکن یہ بات بتانابھی ضروری ہے کہ پیٹرول میں زیادتی کی وجہ صرف انجن میں خرابی ہی نہیں ہوتی،بلکہ پیٹرول کے زیادہ استعمال کی وجہ ناقص میعار کا پیٹرول یا ریس کا زیادہ استعمال، ناقص فیول پمپ، باڈی میں کہیں لیکیج اور ائیر فلٹر کا بند ہونا بھی ہو سکتی ہے۔لیکن یہ بات واضح ہے کہ کثیر تعداد میں کالا،نیلا دھواں اور ساتھ میں پیٹرول کا زیادہ استعمال انجن نیا بنوالینے کا اشارہ ہی ہے۔

اگر آپ کو اپنے انجن میں ان میں سے ایک یازیادہ نشانیاں نظر آئیں توضروری ہے کہ آپ نیا انجن بنوانے سے پہلے ان کی نشاندہی کروا لیں۔کیونکہ یہ سب نشانیاں آپ کے خرچے میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتی ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.