پشاور کے ایک انجینیئر نے 70cc موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک بنا دیا

0 199

پشاور کے ایک نوجوان انجینیئر شہریار نے پیٹرول سے چلنے والی اپنی موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں بدل دیا ہے تاکہ شہر میں ایک صحت مند اور صاف ماحول کو ترویج ملے، ایک مقامی میڈیا ادارے نے بتایا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کی بیٹریاں چارج ہونے میں تین گھنٹے لگتے ہیں اور ایک مرتبہ میں یہ 102 کلومیٹرز تک کا سفر کر سکتی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار نے بتایا کہ صرف 15 روپے میں آپ 100 کلومیٹرز سے زیادہ کا سفر کر سکتے ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ موٹر سائیکل صفر سے نہیں بنائی گئی، اس کے بجائے ایک مقامی موٹر سائیکل کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ یہ 250 کلو سے زیادہ کا وزن نہیں اٹھا سکتی۔ موٹر سائیکل کو موڈیفائی کیا گیا ہے اور اسے ای-بائیک بنانے کے لیے بیٹریاں لگائی گئی ہیں، جو خود ماحول دوست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی مدد سے وہ پیٹرول سے چلنے والی کار کو بھی الیکٹرک کار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں ماحول کو تحفظ دینے اور صاف رکھنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ایک ابھرتا ہوار حجان ہے۔ ایک نوجوان انجینیئر کی یہ ایجاد متاثر کن ہے اور حکومت کو پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

چلیں دیکھتے ہیں کہ حکوم اس ضمن میں کیا سہولیات دے سکتی ہے۔ مزید خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.