ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی غیر قانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے اور بنانے والوں کے خلاف کارروائی

0 218

ایکسائز ڈپارٹمنٹ پنجاب غیر قانونی/جعلی نمبر پلیٹوں کے صارفین اور انہیں بنانے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا آغاز کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نمبر پلیٹ پلیٹ کے علاوہ کوئی بھی نمبر پلیٹ جعلی اور غلط شمار کی جائے گی اور کوئی بھی شخص ایسی نمبر پلیٹیں بنانے، تیار کرنے یا انہیں لگانے کا مرتکب پایا گیا تو اس کو 1 سال قید اور 1,00,000 روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب جعلی نمبر پلیٹیں بنانے والوں کو 2 سال قید اور 2,00,000 روپے کا جرمانہ ہوگا۔

اتھارٹی نے زور دیا کہ غیر قانونی/جعلی نمبر پلیٹوں کے خلاف اس مہم میں کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی اور ہر شہری سے قانون کی پابندی کا مطالبہ کیا۔

مزید برآں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے شہریوں کو اپنی گاڑیوں کو اپنے نام پر منتقل کروانے کے لیے 10 دن کا وقت دیا ہے، بصورتِ دیگر ان کی گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

یہ قدم ای-چالان منصوبے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.