نئی سوزوکی کے انٹیریئر کی خصوصی تصاویر سامنے آ گئیں

0 170

PakWheels.com اپنے قارئین کے لیے ہمیشہ خاص کونٹینٹ لاتا ہے۔ اس مرتبہ بھی ہم اس روایت کو زندہ رکھتے ہوئے سوزوکی آلٹو 660cc کے انٹیریئر کی تصاویر خاص طور پر آپ کے لیے لائے ہیں۔ تمام تصاویر دیکھنے کے لیے سلائیڈ کیجیے:

مندرجہ بالا تصاویر دو مختلف ماڈلز کو ظاہر کرتی ہیں – آلٹو VXL اور VXR ویریئنٹس۔ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے کہ VXL (AGS)، آلٹو کا بہترین ویرینٹ، پاور ونڈوز، ABS اور SRS ایئربیگز سے لیس ہے۔ تصاویر سے یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیچ بیک کافی کشادہ ہے۔ کچھ لوگ کہیں گے کہ 1000cc کی ویگن آر VXR زیادہ کشادہ ہے لیکن یہ آلٹو VXL کی طرح پاور ونڈ آپشن سے لیس نہیں آتی۔ پھر VXL میں AC بھی ہے اور جدید نظر آنے والی ٹچ اسکرین LCD بھی، جو دیکھنے میں بڑی متاثر کن لگتی ہے۔

VXR مینوئل ٹرانسمیشن رکھتی ہے اور پاور ونڈوز یا ABS سے لیس نہیں ہے، البتہ اس میں AC ضرور ہے۔ مزید دلچسپ پہلو یہ کہ سوزوکی یہ ویریئنٹ SRS ایئر بیگ کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ فیچرز کے لحاظ سے اس میں مجموعی طور پر کافی بہتری نظر آتی ہے۔

جبکہ آلٹو کے بنیادی ویریئنٹ VXR کے انٹیریئر کی تصاویر دستیاب نہیں ہیں، کہا جا رہا ہے کہ یہ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ اور بغیر ایئر بیگ آپشن میں دستیاب ہوگا۔ یہ بھی واضح نہیں کہ اس میں AC نصب ہوگا یا نہیں۔

پاک سوزوکی یہ گاڑی 15 جون 2019ء کو متعارف کروا رہا ہے۔ سوزوکی آلٹو تین مختلف ویریئنٹس VX، VXR اور VXL میں پیش کی جائے گی، جن کی ابتدائی قیمت 9.65 لاکھ روپے سے ہوگی اور 12 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔

PakWheels.com سوزوکی آلٹو 660cc کی افتتاحی تقریب کو کور کرے گا۔ اس لیے ہمارے ساتھ رہیے!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.