فا V2 کی قیمت FED کے بعد 14.99 لاکھ روپے تک جا پہنچی
الحاج فا نے وفاقی حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر FED لگانے کے بعد جولائی 2019ء کے لیے اپنی ہیچ بیک V2 کے نرخ بڑھا دیے ہیں۔ گاڑی کی نئی قیمت 14.99 لاکھ روپے ہے، جبکہ پچھلی قیمت 13 لاکھ 89 ہزار روپے تھی۔
حکومت نے گاڑیوں کی مختلف کیٹیگریز پر FED لگایا ہے، جو قومی اسمبلی کی جانب سے بجٹ 2019-20ء کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہے۔ FED کچھ یوں ہے:
1000cc تک کی گاڑیوں پر 2.5 فیصد FED
1001cc سے 2000cc تک کی گاڑیوں پر 5 فیصد FED
2001cc سے زیادہ کی گاڑیوں پر 7.5 فیصد FED
الحاج فا کے علاوہ ہونڈا پاکستان اور پاک سوزوکی بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ الحاج فا نے پچھلے مہینے یعنی جون 2019ء میں بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی تھیں، ذیل میں دیکھیں:
ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کریں۔