مبینہ ٹیکس فراڈ پر FBR کا موٹر سائیکل مینوفیکچرر پر چھاپہ
چند روز قبل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس اینڈ انوسٹی گیشن، اِن لینڈ ریونیو، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کے ہمراہ مبینہ ٹیکس فراڈ پر موٹر سائیکل بنانے والے ایک کارخانے پر چھاپہ مارا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ اپنی مصنوعات کو کم قیمت پر پیش کر رہا تھا، ساتھ ہی اپنے حصے کے ٹیکس کی مکمل ادائیگی بھی نہیں کر رہا ہے۔ مبینہ سیلز ٹیکس فرار کئی ملین روپے کا ہے۔ چھاپہ لاہورکے جوہر ٹاؤن علاقے میں مارا گیا۔
البتہ موٹر سائیکل کمپنی کے جنرل مینیجر نے الزام کی تردید کی کہ کمپنی کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھی، اور زور دای کہ کمپنی ٹیکس ادا کرتی ہے، اور امید ظاہر کی کہ معاملہ افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ FBR نے چند ماہ قبل لاہور میں D.H.A فیز V میں ایک معروف بیکری پر چھاپہ مارا تھا کہ جس پر بھی اپنے سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔
ایسا لگتا ہے کہ FBR نے بالآخر مبینہ ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
آٹوموٹِو انڈسٹری کی تمام خبروں کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔