مُستنگ کے پچاسویں سالگرہ پر فورڈ کی دلچسپ تخلیق

0 218

امریکی کار ساز ادارے فورڈ موٹر کمپنی اپنی مشہور زمانہ برانڈ فورڈ مستنگ کی پچاسویں سالگرہ منارہی ہے۔ اس موقع پر فورڈ نے مستنگ کی اولین جنریشن اور جدید ترین جنریشن کی گاڑیوں کے نصف حصوں کو جوڑ کر دلچسپ و عجیب نمونہ بنایا ہے۔ دو گاڑیوں کا یہ مجموعہ امریکی ریاست ورجینیا کے نیشنل انویسٹرز ہال آف فیم میں رکھا گیا ہے۔

فورڈ مستنگ کی پہلی جنریشن 1960 کی دہائی کے وسط میں منظر عام پر آئی تھی۔ اسے ابتداء ہی سے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی حتی کہ اسے امریکی تہذیب کا نمائندہ قرار دیا جانے لگا۔ اس کی بے پناہ مشہوری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فورڈ نے صرف 18 ماہ میں 10 لاکھ سے زائد مستنگ تیار و فروخت کیں۔ فورڈ مستنگ کی آمد سے گاڑیوں کے ایک نئے زمرے ‘pony car’ کی شروعات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 1966 کی نایاب فورڈ GT40 کباڑ کے ڈھیر سے برآمد

پچاسویں سالگرہ کو منفرد بنانے کے لیے تیار کی گئی گاڑی کا آدھا حصہ مستنگ 1965 سے لیا گیا ہے جبکہ نصف حصہ مستنگ 2015 سے بنایا گیا ہے۔ اس طرز کی گاڑی تیار کرنے کا مقصد مستنگ کے 50 سالہ سفر کی ایک جھلک دکھانا ہے۔ اس گاڑی کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وقت نے کتنی تیزی سے گاڑیوں کے شعبے کو متاثر کیا۔ عام افراد نہ صرف اس گاڑی کو دیکھ سکتے ہیں بلکہ اس کی اگلی نشستوں پر بیٹھ کر دونوں گاڑیوں میں دستیاب سہولیات، انجن وغیرہ کا عملی موازنہ کرسکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.