لاہور-سیالکوٹ موٹروے کا پہلا حصہ کھول دیا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) نے لاہور-سیالکوٹ موٹروے کے پہلے حصے کی تعمیر مکمل کرلی ہے اور اسے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ چار-لین پر مشتمل اس موٹرے وے کی تکمیل سے لاہور-سیالکوٹ کے مسافر کم مسافت اور کم وقت میں بآسانی سفر کر سکیں گے۔
لاہور-سیالکوٹ موٹروے کی کل طوالت 91.2 کلومیٹر ہے۔ فی الوقت کالا شاہ کالو سے مریدکے-نارووال روڈ تک کا روڈ بنا لیا گیا ہے جو 22 کلومیٹر طویل ہے۔ باقی رہ جانے والا 69 کلومیٹر طویل حصہ چند ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
اس موٹروے پر سات انٹرچینج ہیں جن میں گجرانوالا، ڈسکہ اور سمبریال بھی شامل ہیں۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 43.85 ارب روپے ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس موٹروے کے ذریعے لاہور سے سیالکوٹ کا سفر صرف 50 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔ علاوہ ازیں نئے موٹروے سے لاہور-اسلام آباد (M-2) موٹروے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
لاہور-سیالکوٹ موٹروے کے تعمیری منصوبے کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ موٹروے بیلڈ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (BOT) کے تحت فرینٹیئر ورکس آرگنائزیشن تعمیر کر رہی ہے۔ یہ موٹروے کالا شاہ کاکو کے نزدیک لاہور لنک روڈ کے ذریعے جی ٹی روڈ اور لاہور-اسلام آباد موٹر سے بھی منسلک ہے۔ مجموعی طور پر اس موٹروے میں 31 پُل، 13 سب ویز، 23 زیر زمین گزرگاہیں اور 254 پُلیائیں شامل ہیں۔
لاہور-سیالکوٹ موٹروے کے ذریعے نز