نسان کی 4 گاڑیاں جو پاکستان میں مقبول ہوسکتی ہیں

6 508

کچھ روز قبل ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ نسان موٹرز ایک بار پھر پاکستان میں نسان اور ڈاٹسن برانڈ متعارف کروانا چاہتا ہے۔ اسی حوالے سے آج ہم گندھارا نسان لمیٹڈ کے لیے چند تجاویز لے کر آئے ہیں ۔ نسان گروپ پاکستان میں گاڑیوں کی 10 سے 15 فیصد شرح حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ یہ بات بخوبی جانتے ہوں کہ اتنی بڑی آبادی میں کونسی گاڑی کیسے اور کیوں مقبول ہے۔ ذیل میں چند گاڑیوں کی فہرست ہے جو ہمارے خیال سے پاکستان میں مقبولیت حاصل کرسکتی ہیں۔

ڈاٹسن گو

حال ہی میں نساننے اپنے ڈاٹسن برانڈ کو نئے انداز اور ترمیم شدہ نام ‘ڈاٹسن گو’ سے بھارت میں متعارف کروایا ہے۔ اب اگر یہی برانڈ پاکستان میں بھی پیش کیا جاتا ہے تو یہ سوزوکی مہران کی جگہ لے سکتی ہے۔ ڈاٹسن گو کی قیمت تقریباً 5 لاکھ روپے ہے خوبصورت اور مختصر تو ہے لیکن اس میں پانچ افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاٹسن گو میں سامنے کی جانب تیز روشنیاں، ایئرکنڈیشن، ساؤنڈ سسٹم جو اینکس اور یو ایس بی کو سپورٹ کرتا ہے، 1.2 لیٹر 3 سیلنڈر انجن جو 68 براک ہارس پاور دیتا ہے اور 21 کلومیٹر فی لیٹر چلتا ہے۔ ان خصوصیات کی حامل گاڑی کی قیمت 8 لاکھ بھی ہو تو قابل قبول ہونی چاہیے۔

models-header-small

رینالٹ ڈسٹر

جی ہاں، میں نے رینالٹ ہی لکھا ہے۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ رینالٹ اور نسان دو الگ ادارے ہیں تو جناب آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ادارے ایک دوسرے کی کمپنی میں برابر کے حصص رکھتے ہیں یوں نسان اگر چاہے تو پاکستان میں وہ گاڑیاں بھی لے کر آسکتا ہے جو رینالٹ کے برانڈ سے مارکیٹ میں موجود ہیں۔ اور چونکہ ایسا ممکن ہے تو رینالٹ ڈسٹر بھی ان گاڑیوں میں شامل ہونی چاہیے کہ جو 13 لاکھ روپے کے عوض عالمی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ دنیا میں بہت تیزی سے خود کو بطور SUV منوانے والی ڈسٹر 1.5 لیٹر انجن جو 87 براک ہارس پاور کے قریب رفتار دیتا ہے اور اس پر فی لیٹر 21 کلومیٹر سفر کیا جاسکتا ہے۔ رینالٹ ڈسٹر مناسب قیمت،آرامدہ سفر اور بڑی گاڑی ہونے کی وجہ سے پاکستان میں SUV رکھنے کے شوقین لاکھوں افراد کے لیے بہترین انتخاب ہوسکتی ہے۔

2015-renault-duster-update-1

نسان سنی

ویسے تو یہ کوئی معقول بات نہیں لگتی کہ نسان سنی ایک بار پھر متعارف کروایا جائے جو عالمی مارکیٹ میں 12 لاکھ کی دستیاب ہے لیکن یہ گاڑی اب بھی پاکستان میں مقبول ہوسکتی ہے خاص کر ہونڈا سٹی اور ٹویوٹا کرولا کے متبادل کے طور پر اسے ہاتھوں ہاتھ لیا جاسکتا ہے۔ نسان سنی دراصل اوسط بجٹ کی سیڈان ہ جو بھارت میں بھی دستیابہے۔ اس کا اندرونی حصہ معیار اور وسعت کے اعتبار سے بہترین ہے۔ ٹویوٹا نے یہ کہہ کر ڈیزل کرولا بنانا بند کردی کہ وہ مہنگی پڑتی ہے لیکن نسان اسی خلا کو ڈیزل سے چلنے والی نسان سے باآسانی پُر کرسکتا ہے۔ 98 براک ہارس پاور 1.5 لیٹر ڈیزل انجن کی حامل یہ گاڑی فی لیٹر 17 کلومیٹر سفر کرسکتے ہیں۔ گوکہ اس کا ڈیزائن کچھ زیادہ پرکشش نہیں لیکن ٹیوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے ساتھ مسابقت کرسکتی ہے۔

15TDIinrhd_L02B-Hw002.jpg.ximg.l_full_m.smart

نسان 370 زی

نسان 370 زی بہت مہنگی گاڑی ہے اور ممکن ہے پاکستان میں بہت سے لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہو لیکن اس کے باوجود بہت سے لوگ چاہیں گے کہ یہ پاکستان میں ضرور متعارف کروائی جائے۔ اس وقت پاکستان میں فروخت ہونی والی واحد اسپورٹس کار ہونڈا سی آر – زی ہے جس کی قیمت 34 لاکھ روپے ہے جو رجسٹریشن اور دیگر اخراجات کے بعد 36 لاکھ روپے کی پڑتی ہے۔ اگر نسان اپنی واحد اسپورٹس کار یعنی 370 زی کم و بیش اتنی ہی قیمت میں لائے تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کو اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب ہوجائےگی۔ 3.7 لیٹر V6 انجن جو 350 براک ہارس پاور دیتا ہے کی مدد سے یہ 60 میل فی گھنٹہ صرف 4.9 سیکنڈز میں پہنچ سکتی ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 270 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

Nissan-370Z-Ignition-Live

ہوسکتا ہے آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا، لیکن سوچنے میں آخر جاتا ہی کیا ہے؟

تو جناب یہ تھی ان گاڑیوں کی فہرست جو ہمارے خیال سے پاکستان میں مقبولیت حاصل کرسکتی ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں نسان کی کوئی اور گاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہونی چاہیے تو ہمیں ضرور آگاہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.