جنرل ٹائر پاکستان 1.2 ارب روپے سرمایہ کاری کرے گا

0 440

جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی (جی ٹی آر) آئندہ مالی سال کے دوران 1.2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ جنرل ٹائر کا موجودہ پلانٹ مختلف اقسام کے 31 لاکھ ٹائر تیار کرتا ہے۔ نئی سرمایہ کاری کے بعد اس تعداد میں 25 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

منگل کے روز کراچی میں ہونے والے سالانہ عام اجلاس میں اس حوالے سے بات چیت ہوئی۔ طویل المدتی منصوبہ بندی میں مذکورہ سرمایہ کاری میں اضافے سے بین الاقوامی معیار کے حصول اور ٹائر بنانے کی تعداد کو دوگنا کرنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل ٹائرز بی جی ٹریکو پلَس: 4 ماہ استعمال کے بعد کی حالت زار

جنرل ٹائر کی جانب سے موٹر سائیکل کے لیے ٹائر کی تیاری کچھ عرصہ قبل ہی شروع کی گئی تھی۔ کم ہی وقت میں جنرل ٹائرز کو بہت مثبت رد عمل ملا۔ یاد رہے کہ جنرل ٹائرز 10 لاکھ موٹر سائیکل ٹائرز بنانے کی اہلیت رکھتا ہے اور توقع ہے کہ وہ آئندہ مالی سال اس ہدف کو حاصل کرلے گا۔

موٹر سائیکل ٹائر بنانے کے شعبے میں سب سے بڑا نام سروس اور پینتھرز ٹائرز کا ہے۔ ٹائر کی قیمتوں میں شدید مسابقت کے پیش نظر جنری ٹائر نے موٹر سائیکل تیار کرنے والے اداروں کو براہ راست ٹائرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ادارہ پاکستان کے ایک بڑی موٹر سائیکل ساز ادارے سے رابطے میں ہے۔

سالانہ عام اجلاس میں کمپنی کے حصص سے متعلق بھی بات ہوئی۔ جی ٹی آر نے مالی سال 2015 میں 12.26 روپے فی شیئر مقرر کیے جو پچھلے مالی سال میں 8.60 روپے تھے۔

جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی کی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں تیار ہونے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں استعمال کی جاتی ہیں تاہم عام مارکیٹ میں ادارے کو زبردست مسابقت کا سامنا ہے جس کی وجہ دیگر اداروں کے کم قیمت ٹائرز ہیں۔ علاوہ ازیں درآمد کیے گئے اور غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں آنے والے ٹائرز جی ٹی آر کی مصنوعات سے 10 فیصد کم قیمت ہوتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.