بی ایم ڈبلیو i8 میں بیٹھنا آسان، نکلنا مشکل ہے!

ہم میں سے ہر ایک جدید ترین اسپورٹس کار چلانے کے سہانہ خواب دیکھتا ہے۔ لیکن کم ہی لوگوں کے خواب شرمندہ تعبیر ہوپاتے ہیں۔ بلکہ یوں کہا جائے تو بہتر ہوگا کہ صرف امیروں کے ہی ایسے خواب پورے ہوتے ہیں جن کی روز مرہ کی مصروفیات اپنے لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر کام کرنے اور مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے تک محدود رہتی ہیں۔ اور جب آپ کی زندگی اتنی مصروف ہوجائے تو بہت سی اہم چیزوں کے علاوہ صحت پر توجہ دینے کا بھی خیال نہیں آتا۔

ذیل میں ایک صاحب کی ویڈیو ہے جو 1 لاکھ برطانوی پاؤنڈ کی بی ایم ڈبلیو i8 ہائبرڈ کے مالک ہیں۔ اس گاڑی کے دروازے بھی اوپری جانب کھلتے ہیں اور اس کی چھت کافی نیچی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لحیم شحیم جسم کے مالک ان صاحب کو بی ایم ڈبلیو i8 سے باہر نکلنے میں شدید مشکل پیش آئی۔ اگر آپ کو یقین نہ آئے تو خود ویڈیو میں ملاحظہ کرلیں۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: پچھلے 50 برسوں کی 50 مشہور ترین گاڑیاں

پاکستان میں گزشتہ مہینوں کے دوران بہت سی بی ایم ڈبلیو i8 درآمد کی گئی ہیں۔ ایسی پرتعیش اور مہنگی گاڑیاں درآمد کرنے والی عموماً مشہور و معروف شخصیات ہوتی ہیں۔ البتہ ویڈیو میں دیکھے جانے والے صاحب کی طرح ہمیں یہاں ایسا کوئی منظر دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ اگر آپ ان خوش قسمت لوگوں میں سے ایک ہیں جو یہ گاڑی خرید سکتے ہیں تو پہلے ورزش کا اہتمام کریں پھر اس میں بیٹھنا کا سوچیں۔

Exit mobile version