حکومت نے بجٹ 2017-18 میں کار رجسٹریشن فیس میں کمی کر دی

آج پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 2017-18 کے بجٹ کا ڈرافٹ پیش کیا۔ بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے ملک کی اکانومی پر مینیوفیکچرنگ انڈسٹری کے اثرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ:

‘انڈسٹری کسی بھی ملک کی اکانومی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے’

پاکستان کی بڑھتی ہوئی آٹو انڈسٹری اور گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ کی وجہ سے حکومت نے انکم ٹیکس فائلرز کے لیے نئی کار کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ریلیف گاڑیوں کی تین کیٹگریوں پر دیا گیا ہے۔

800cc گاڑیوں کی رجسٹریشن کو 10000 روپے سے کم کر کے 7500 روپے کیا گیا ہے

1000cc گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کو 20000 روپے سے کم کر کے 15000 روپے کیا گیا ہے

1300cc گاڑیوں کی رجسٹریشن کو 30000 روپے سے کم کر کے 25000 روپے کیا گیا ہے۔

Exit mobile version