آپ کو انجن کی اورحالنگ کے لیے کیا جاننے کی ضرورت ہے؟

انجن اورحالنگ کا تصور گاڑی کے انجن کو بہتر بنانے کے لیے اس کے تمام پرزوں کو الگ کر کے جانچنا اور خراب پرزوں کو تبدیل کرنا ہے۔ اس سارے عمل کا مقصد انجن کی کارکردگی کو بحال کرنا اور اس کی زندگی کو لمبا کرنا ہے۔ یہاں آپ پڑھیں گے کہ انجن اورحالنگ کے لیے آپ کو کیا جاننا ضروری ہے۔ انجن اورحالنگ مختلف طریقوں سے کی جاتی ہے۔

ان چیسس ری بلڈ:

انجن کی کارکردگی کو بحال کرنے کا آسان ترین طریقہ ان چیسس ری بلڈ کا عمل ہے۔ بنیادی طور پر یہ انجن کو گاڑی میں سے باہر نکالے بغیر ہوتا ہے۔ تمام ناقص پرزوں کو معمولی مرمت کے لیے گاڑی کے انجن میں سے باہر نکالا جاتا ہے۔ ان چیسس ری بلڈ کا عمل عموماً سلنڈر لائینر، پسٹن رنگ، کرینک شافٹ بیئرنگ، والو سٹیم سیل، آئل پمپ، اور ہیڈ گاسکٹ کی تبدیلی پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان تمام حصوں کی مرمت یا تبدیلی سے انجن کی کارکردگی بحال کرنے میں بڑی حد تک مدد ملتی ہے۔

ان چیسس ری بلڈ کی ایک زیلی کیٹگری ’میجر اورحالنگ‘ ہے جسے ’ٹاپ اورحال‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ میجر اورحالنگ کی تکنیک میں سپارک پلگ، والوز اور سلنڈر ہیڈز کو جانچا اور بدلا جاتا ہے۔ ایک ٹاپ اورحال کمپریشن ٹیسٹ کے ساتھ بڑھتا ہے۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ اس عمل میں عموماً پسٹن رنگز کو تبدیل نہیں کیا جاتا۔

آوٹ آف چیسس ری بلڈ:

انجن اورحالنگ کا زیادہ تر تصور آوٹ آف چیسس ری بلڈ کے گرد گھومتا ہے۔ انجن کو گاڑی سے الگ کر کے کھولا جاتا ہے اور اچھی طرح صاف کر کے معائنہ کیا جاتا ہے۔ اس اور حالنگ تکنیک میں انجن کے تمام اہم حصوں کو نئے کمپنی سٹاک حصوں کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے۔ دوسرے حصے جیسا کہ بلاک کاسٹنگ، ہیڈ کاسٹنگ، کرینک شافٹ، کانراڈز، فلائی وہیلز، اور کیم شافٹ اگر مکمل طور پر خراب نہ ہوں تو ان کی مرمت کی جاتی ہے۔ ایک مقامی طور پر تیار کردہ گاڑی کا آوٹ آف چیسس ری بلڈ کرنے سے آپ نیا انجن رکھنے کی نسبت کافی پیسہ بچا لیتے ہیں۔

اگر آپ کا انجن چلنا بند کر دیتا ہے تو اس صورت میں انجن اورحالنگ نہایت ضروری ہو جاتی ہے۔ انجن اورحالنگ سے آپ کے انجن کی کارکردگی بحال کرنے میں تو شاید مدد مل جاتی ہے مگر اس سے طویل مدت میں گاڑی پر اعتماد کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ کبھی کبھی انجن اورحالنگ کی نسبت پورا انجن تبدیل کر دینا بہتر آپشن ہوتا ہے۔ اگر آپ کی گاڑی درآمد کردہ ہے اور اس کا انجن کافی زیادہ خراب ہو چکا ہے تو اس صورت میں آوٹ آف چیسس ری بلڈ کی نسبت پورا انجن تبدیل کر دینا زیادہ سود مند ہے۔

حصوں کی تفصیل:

آپ شاید یہ سوچ رہے ہوں گے کہ انجن اورحالنگ میں صرف پسٹن رنگز اور بیئرنگز بدلے جاتے ہیں لیکن یہاں پر وہ مکمل لسٹ دی گئی ہے جن حصوں کی انجن اور حالنگ کے دوران مکمل صفائی،جانچ، مرمت یا تبدیلی کی جاتی ہے۔

بہت سے زنگ آلود اور گلے ہوئے نٹ بولٹ کو بھی تبدیل کیا جاتا ہے۔ اگر ایک بار انجن اورحال ہو جائے تو یہ بری فیول مائیلیج، کیبن کے شور اور کھڑی گاڑی میں وائیبریشن جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ انجن اورحال کروانے کا فیصلہ کر لیں تو آپ کو چاہیے کہ کسی تعلیم یافتہ اور ماہر مکینک کے پاس جائیں ورنہ آپ کو سارا پیسہ کھونے کے بعد بھی ایک بے کار انجن ملے گا۔