نئی ہائی لکس ریوُو اور فورچیونر میں شامل ممکنہ خصوصیات کا جائزہ

0 220

چند ہفتے قبل انڈس موٹر کمپنی نے ایک تقریب کے دوران ٹویوٹا ہائی لکس ریوُو (Revo) اور نئی ٹویوٹا فورچیونر (Fortuner) کی جھلک دکھائی۔ البتہ انڈس موٹرز کی جانب سے اب تک ان گاڑیوں کی قیمت، تکنیکی معلومات، خصوصیات اور سہولیات سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں ہائی لکس ریوو کے دو ماڈلز پیش کیے جائیں گے جن میں سے ایک اوسط درجے (mid-grade) جبکہ دوسرا تمام خصوصیات سے بھرپور ہوگا۔ علاوہ ازیں ہائی لکس ریوو کو 1KD 3000cc ڈیزل انجن کے ساتھ بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ اس انجن کے ساتھ 5-/ 6-اسپیڈ مینوئل یا آٹو میٹک گیئر باکس منسلک کیا جائے گا۔

نئی ٹویوٹا فورچیونر سے متعلق بات کریں تو اسے 2TR 2700cc پیٹرول انجن کے ساتھ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ البتہ نئی فورچیونر میں شامل انجن کے ساتھ صرف 6-اسپیڈ آٹو میٹک گیئر باکس ہی دستیاب ہوگا۔ پاک ویلز نے باخبر ذرائع سے ان گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کیں جنہیں بلاگ کے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔

Toyota Fortuner and Toyota Revo specs

اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ انڈس موٹرز کمپنی (IMC) ان گاڑیوں کی باضابطہ رونمائی کب انجام دے گی اور ان کی بُکنگ کا آغاز کب سے کیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ اپنے قارئین کو پاکستان میں نئی گاڑیوں کی آمد اور پیشکش سے متعلق ہر ممکن معلومات بروقت فراہم کی جائیں۔ اس لیے ہمارے ساتھ رہیے گا!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.