پاکستان میں تیار شدہ ہونڈا سِوک 2016 کے معیار پر سوالیہ نشان!

16 272

گزشتہ سال امریکا میں پیش کی جانے والی ہونڈا سوک 2016 تقریباً 10 ماہ بعد پاکستان میں بھی متعارف کروائی جاچکی ہے۔ یہ ہونڈا امریکا کی جانب سے تیار کی جانے والی پہلی سِوک ہے اور اسی وجہ سے اسے کچھ خاص اہمیت بھی دی جارہی ہے۔ اس سے قبل پیش کی جانے والی سِوک کی تمام ہی جنریشنز جاپان میں تیار کی گئی تھیں۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس گاڑی کا شدت سے انتظار کیا جارہا تھا۔ اب سے ڈیڑھ ماہ قبل ہونڈا پاکستان نے اس کی پیشگی بُکنگ شروع کی تو لوگ دھڑا دھڑ اسے بُک کروانے لگے۔ گزشتہ دنوں اس کی باضابطہ رونمائی کے بعد لوگوں کو پہلی بار نئی سِوک کو قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سِوک کے ماضی، حال اور مستقبل کا مختصر جائزہ

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سِوک 2016 کا انداز بہت ہی خوبصورت ہے تاہم پاکستان میں اس کی تیاری کا معیار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پیشگی بُکنگ شروع ہوجانے کے بعد صارفین کی جانب سے معیار سے متعلق ہی سوالات پوچھے جارہے تھے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث مباحثہ کا سلسلہ جاری ہے۔

نئی سِوک کو قریب سے دیکھنے کے بعد جن دو چیزوں نے انتہائی مایوس کیا وہ گاڑی کے غیر معیار رنگ (paint quality) اور پرزوں کے جوڑ (weld) میں عدم توجہی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہونڈا ایٹلس نے ان کاموں کے لیے ناتجربکار سڑک چھاپ افراد کی خدمات حاصل کی ہیں۔ صرف ایک دو نہیں بلکہ نئی سِوک کی متعدد ایسی تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں کہ جن میں پرزوں کے جوڑ بہت بھدے نظر آرہے ہیں۔ اور تو اور انہیں چھپانے کی کوشش میں کے لیے استعمال ہونے والا رنگ بھی غیر معیاری ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سِوک میں پرزوں کی الائنمنٹ خراب ہونے کی بھی شکایت کر رہے ہیں۔ ایک تصویر میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ سِوک کا بونٹ ایک جانب سے جھکا ہوا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ مسئلہ صرف ایک ہی سِوک میں “اتفاق” سے آیا ہے یا پھر دیگر گاڑیوں میں بھی ایسے مسائل نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہونڈا سِوک کے نئے عہد کی شروعات

2016 Honda Civic Pakistan Defects (4) 2016 Honda Civic Pakistan Defects (16) 2016 Honda Civic Pakistan Defects (8)

ہونڈا پاکستان (Honda) نے سِوک 2016 کے بہترین ماڈل کی قیمت 30 لاکھ روپے رکھی ہے۔ اس قیمت کے باوجود سِوک کی تیاری میں غیر معیاری ساز و سامان کے استعمال والی بات کچھ ہضم نہیں ہورہی۔ ماضی میں ہونڈا ایٹلس تھائی لینڈ سے سینکڑوں گاڑیاں درآمد کر کے فروخت کرتا رہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے اس بار بھی اسی طریقہ کار پر عمل کرنے کی کوشش کی ہو۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں نئی سِوک کی تیاری میں غیر معمولی جلد بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

نئی ہونڈا سِوک آسان اقساط پر حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

2016 Honda Civic Pakistan Defects (9)

2016 Honda Civic Pakistan Defects (10)

اس تحریر کا مقصد ہونڈا ایٹلس یا پھر ہونڈا سِوک سے بدظن کرنا نہیں بلکہ یہ باور کروانا ہے کہ پاکستان میں مہنگی گاڑیاں خریدنے والے افراد بھی بین الاقوامی معیارات پر تیار کی جانے والی مصنوعات حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ بہت سے صارفین معیار کے علاوہ قیمت میں اضافے پر بھی ناخوش نظر آرہے ہیں۔ اگر آپ بھی نئی سِوک پر اپنی رائے سے آگاہ کرنا چاہیں تو بلاجھجک نیچے موجود تبصرہ خانے میں اپنے تاثرات لکھ بھیجیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.