ٹویوٹا پریوس کو چیلنج: ہیونڈائی نے IONIQ کی جھلکیاں پیش کردیں
ہم میں سے اکثر لوگ ہیونڈائی کو صرف ٹیکسی کے طور پر جانتے ہیں لیکن جو لوگ جنوبی کوریا کے اس ادارے پر گہری نظر رکھتے ہیں وہ بخوبی جانتے ہوں گے ہیونڈائی کس طرح ٹویوٹا کی سبقت ختم کرنے کے درپے ہے۔ یہ ادارہ شمالی کوریا کی عالمی شہرت یافتہ کمپنیز میں شمار ہوتا ہے۔ دیگر اداروں میں سام سنگ اور کیا موٹرز قابل ذکر ہیں۔
اس بار ہیونڈائی گاڑیوں کے شعبے میں ٹویوٹا پریوس ہائبرڈ کو ٹکر دینے جا رہا ہے۔ ہیونڈائی کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعلامیے میں خوبصورت گاڑی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہیونڈائی نے مستقبل میں پیش کی جانے والی IQNIQ کی چند جھلکیاں بھی پیش کی ہیں۔
ہیونڈائی کا دعوی ہے کہ IONIQ بیک وقت تین طرح کے ایندھن پر چلنے کی صلاحیت کے ساتھ پیش کی جانے والی پہلی گاڑی ہوگی۔ تاہم یہ ان کی غلط فہمی ہے کیوں کہ ٹویوٹا اورِس اور ایسی بہت سی گاڑیاں پہلے بھی منظر عام پر آچکی ہیں جو پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے کے ساتھ بجلی، پیٹرول/بجلی، گیس/بجلی پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی ٹویوٹا پریوس 2016ء کا اجرا
IONIQ کو صارفین کے لیے تین مختلف طرز کی ٹیکنالوجیز میں سے انتخاب کا موقع دیا جائے گا۔ یہ ٹویوٹا پریوس کے عمومی انداز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہموار، سادہ اور خوبصورت ڈیزائن کی حامل بھی ہے۔
تصویری جھلکیوں کے ساتھ ہیونڈائی نے IONIQ کی تشہیر کا آغاز کردیا ہے۔ یہ گاڑی جولائی 2016 میں کوریا میں پیش کی جائے گی جس کے بعد اسے مارچ میں جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو اور پھر نیو یارک آٹو شو میں پیش کیا جائے گا۔