لاہور میں ہیونڈائی ٹکسن دیکھی گئی

2 169

آئے روز نت نئی گاڑیاں سڑکوں پر دکھائی دینے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں اور اب ان خبروں میں ایک اور اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں ہم نے سندھ میں نظر آنے والی کِیا کی کاروں کی بات کی تھی، اب ایک زبردست ہیونڈائی ٹکسن لاہور کے کینال روڈ پر دیکھی گئی ہے۔

Hyundai Tucson Lahore Spotting (2)

MTMIS پر نمبر پلیٹ چیک کریں تو آپ کو یہ تفصیلات ملیں گی:

Hyundai Tucson Reg Details

البتہ ہم یہ کہہ نہیں سکتے کہ یہ تجرباتی گاڑی ہے یا ہیونڈائی-نشاط موٹرز میں کسی اعلیٰ افسر کی گاڑی یا ہو سکتا ہے کہ دونوں ہوں۔

ٹکسن 5 دروازوں کی ایک کراس اوور ہے جو جنوبی کوریا کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہیونڈائی بناتی ہے۔ پہلی جنریشن کی ٹکسن 2004ء میں جاری ہوئی تھی۔ اس کی پیداوار 2004ء سے 2009ء تک جاری رہی جس دوران اس میں کچھ ظاہری تبدیلیاں کی گئیں۔دوسری جنریشن کی ہیونڈائی ٹکسن 2009ء میں فروخت کے لیے پیش کی گئی اور 2015ء میں موجودہ (تیسری) جنریشن کے آنے پر اسے معطل کردیا گیا۔ لاہور میں دیکھی گئی گاڑی تیسری جنریشن کی ٹکسن کی ہے۔

Hyundai Tucson Lahore Spotting (1)

یہ جنوبی کوریا ہی کی کِیا اسپورٹیج جیسی پیمائش رکھتی ہے۔ ٹکسن 4475 ملی میٹر لمبی، 1849 ملی میٹر چوڑی اور 1660 ملی میٹر اونچی ہے۔ کراس اوور کی ویل بیس 2670 ملی میٹر کی ہے۔ اس کے مقابلے میں ہونڈا BR-V کی ویل بیس 2662 ہے یعنی لگ بھگ دونوں گاڑیاں ایک جتنی ہی ہیں۔

گو کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دستیاب انجن آپشنز کم ہیں، لیکن فروخت کے لیے پیش کردہ ٹکسن ممکنہ طور پر 2000cc ویریئنٹ کی ہوگی۔ تصاویر میں موجود گاڑی بھی 2.0L ورژن ہے، جیسا کہ MTMIS تفصیلات بتاتی ہیں۔

اس معلومات میں آپ کو جو ایک چیز ملے گی وہ “گاڑی کی قیمت” ہے، جو 71,84,970 ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ اس جیسی گاڑی کے حساب سے یہ قیمت بہت زیادہ ہے، لیکن یہ نہیں معلوم کہ یہ تفصیلات کس حد تک درست ہیں۔ اس کے علاوہ اگر یہ قیمت ٹھیک بھی ہے تو کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک درآمد شدہ CBU ہے، یہی بہت زیادہ قیمت کی وجہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مقامی پیداوار اس کی قیمت کو کافی کم کردے گی۔

2017-hyundai-tucson-limited-16t-awd-front-three-quarter

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.