کیا IMC نے 1.6L کرولا کا مینوئل ورژن متعارف کروا دیا؟

مقامی آٹو انڈسٹری میں یہ خبر بہت زیادہ گردش میں ہے کہ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے پاکستانی صارفین کے لیے کرولا آلٹس 1.6L ویرینٹ کا مینوئل ورژن متعارف کروا دیا ہے۔ جبکہ کمپنی نے اس سلسلے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا۔ البتہ ہم نے اس خبر کو گہرائی میں دیکھا ہے اور اپنے قارئین کے لیے کچھ دلچسپ چیزیں حاصل کی ہیں۔ سب سے پہلے اور سب سے اہم بات یہ کہ کمپنی نے، آلٹس 1.6L کا مینوئل ورژن تو چھوڑیں، مارکیٹ میں کوئی نئی گاڑی لانچ یا متعارف نہیں کروائی۔ 

پھر ہمارے قابلِ بھروسہ ذرائع کے مطابق کمپنی نے مینوئل آلٹس 1.6L کے 5 سے 10 یونٹس ٹیسٹ مقاصد کے لیے بنائے۔ ٹویوٹا کے چند ڈیلرز یہ کاریں اپنے صارفین کو 30,49,000 روپے کی قیمت کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ بہت زیادہ امکان ہے کہ کامیاب ٹیسٹ رَن کے بعد کمپنی اگلے سال کی پہلی ششماہی میں یہ کار مارکیٹ میں لانچ کرے۔ 

واضح رہے کہ کرولا 1.6 آلٹس مینوئل پر فائلر کے لیے وِد ہولڈنگ ٹیکس 50،000 روپے ہے جبکہ دوسری جانب نان-فائلرز کے لیے وِد ہولڈنگ ٹیکس 1,50,000 روپے ہے۔ کار بک کروانے کے بعد یہ 10 سے 15 دن میں صارف کو پہنچ جائے گی، ہمارے ذرائع نے بتایا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیچرز یا ڈیزائن کے اعتبار سے گاڑی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ البتہ صارفین کو آلٹس 1.6L فائیو-اسپیڈ M/T میں حادثاتی موت کی انشورنس کے ساتھ مفت TPL ٹریکر دیا جا رہا ہے۔ 

کرولا کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں کچھ یوں ہیں: 

مزید یہ کہ IMC بہت جلد کرولا کے 1.3L ویرینٹس کا خاتمہ کر رہا ہے۔ ٹویوٹا کرولا XLi اور GLi کا خاتمہ پاکستان میں نئی یارِس کے لیے دروازہ کھولے گا۔ ٹویوٹا یارِس کو پاکستان کی سڑکوں پر متعدد بار ٹیسٹنگ مراحل سے گزرتے دیکھا گیا ہے۔ آٹوموبائل انڈسٹری امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور حکومت کی جانب سے اضافی ٹیکس اور ڈیوٹیاں لگانے کی وجہ سے سیلز میں سخت زوال کا سامنا کر رہی ہے۔ کرولا جیسے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے والے ماڈلز کے لیے بھی مقامی مارکیٹ میں گھٹتی ہوئی طلب کی وجہ سے اپنی سیلز کا حجم برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ 

اپنے تبصرے نیچے دی گئی جگہ میں کیجیے اور گاڑیوں کے حوالے سے مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ 

Exit mobile version