IMC کی کرولا آلٹس 1.6L ویرینٹ پر مفت انشورنس کی پیشکش

0 246

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) اپنے صارفین کے لیے ایک اور ڈیل پیش کر رہا ہے اور اس مرتبہ وہ کرولا آلٹس 1.6-لٹر ورژن پر مفت انشورنس دے رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آٹومینوفیکچرر مقامی سطح پر  گاڑیوں کی کم ہوتی ہوئی فروخت کی وجہ سے پچھلے کچھ مہینوں میں صارفین کے لیے  بہت سی پیشکشیں لایا ہے۔ اب انڈس موٹرز محدود مدت کے لیے صرف پہلے 500 یونٹس پر یہ آفر دے رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی۔ اس پیشکش میں ٹویوٹا کرولا آلٹس 1.6L ویرینٹ کی بکنگ پر مفت انشورنس شامل ہے۔ حال ہی میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کمپنی نے آلٹس 1.6L کے مینوئل ورژن کے چند یونٹس بھی بنائے ہیں۔ یہ سب کوششیں مقامی سیکٹر میں کرولا کی فروخت کو بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں، کہ جو مالی سال ‏2019-20ء‎ کے پہلے دو مہینوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 58 فیصد کم ہوئی ہے۔ فروخت میں آنے والی اس بڑی کمی کی وجہ ملک میں گاڑیوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں بھی ہیں۔ ملک میں موجودہ خراب ہوتی معاشی صورت حال کی وجہ سے صارفین کی قوتِ خرید تیزی سے کم ہوئی ہے۔ البتہ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پچھلے چند مہینوں میں اپنی قدر بڑھائی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے گاڑیوں کی قیمتیں نامعلومات وجوہات کی بناء پر بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ آٹو مینوفیکچررز عام طور پر اس رحجان کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گھٹتی ہوئی قدر سے جوڑتے ہیں۔ 

صرف پچھلے سال میں ہی گاڑیوں کی قیمتوں میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے کہ جس میں امریکی ڈالر 164 روپے کی بلند ترین ریکارڈ سطح تک جا پہنچا۔ قیمتوں میں اس فوری اضافے کو مختلف ایڈیشنل ٹیکس اور ڈیوٹیوں نے بھی بڑھاوا دیا کہ جو حکومت نے تمام گاڑیوں پر لگائیں جیسا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED)۔ ایڈوانسڈ کسٹمز ڈیوٹی (ACD) میں اضافے نے بھی خام مال کی قیمتیں بڑھائیں، جو گاڑیوں کی مقامی پیداوار کے لیے آٹو مینوفیکچررز درآمد کرتے ہیں۔ یہاں مقامی آٹو انڈسٹری کو بڑھنے اور نئے اداروں کو سکھ کا سانس دینے کے لیے حکومت کو کچھ غیر ضروری ٹیکس ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک محفوظ سرمایہ کاری ماحول نئے اداروں کے لیے ضروری ہے۔ دوسری جانب ستمبر 2019ء کے لیے PAMA کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ انڈس موٹر کا مارکیٹ شیئر صرف 18 فیصد کم ہوا ہے۔ پچھلے سال کے اسی عرصے میں یہ 8 فیصد تھا۔ کرولا کی فروخت کئی سالوں سے ادارے کا اہم محرک ہے۔ 

نیچے تبصروں میں اپنے خیالات پیش کیجیے اور مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.