پاکستان میں ٹویوٹا ہائی لکس ریوو متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل!

0 269

ٹویوٹا گاڑیاں تیار کرنے والا پاکستانی ادارہ انڈس موٹرز کمپنی پاکستان میں ٹویوٹا ہائی لکس ریوو پیش کرنے جارہا ہے۔ باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق انڈس موٹرز کمپنی نے نئی ہائی لکس ریوو سے متعلق ایک خط اپنے مستقل اور کاروباری صارفین کو ارسال کیا ہے جس کے ساتھ ہائی لکس ریوو نرخ نامہ (tariff) بھی منسلک ہے۔ اس خط کا مقصد متوقع خریداروں سے ہائی لکس ریوو کی پیشگی بکنگ حاصل کرنا ہے جس کے بعد ستمبر 2016 یا اکتوبر 2016 کے آخیر تک اسے عام فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا میں بھی نئی ٹویوٹا ہائی لکس 2016 پیش کردی گئی

انڈس موٹرز کمپنی کو مقامی تیار شدہ ہائی لکس (Hilux) کے ماڈلز سے متعلق طویل عرصے سے شکایات موصول ہوتی رہی ہیں۔ صارفین کی جانب سے متعدد مرتبہ ہائی لکس کے 2500cc ٹربو چارجڈ انجن کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا جاچکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کار ریلی اور سفاری کے شوقین افراد بیرون ممالک سے بہتر اور طاقتور انجن کے حامل ماڈل درآمد کرنے پر مجبور ہیں اور اس مد میں انہیں 60 سے 70 لاکھ روپے بھی خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

نئی ہائی لکس ریوو کو عالمی سطح پر 2015 میں متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب انڈس موٹرز بھی اسے پاکستان میں پیش کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں پیش کی جانے والی ہائی لکس ریوو کی قیمت 35 سے 45 لاکھ کے درمیان ہوگی اور یوں بیرون ممالک سے درآمد کرنے والے افراد کئی لاکھ روپے کی بچت کرسکیں گے۔ البتہ اس نئی ہائی لکس ریوو کی سب سے خاص بات طاقتور انجن ہوگا۔

2016-Toyota-Hilux-Revo-Specs-and-Price3

سال 2015 میں عالمی سطح پر پیش کی جانے والی ٹویوٹا ہائی لکس ریوو میں ٹویوٹا کا نیا GD سیریز انجن شامل تھا۔ ٹویوٹا جاپان کے مطابق GD سیریز انجن کی تیاری میں TSWIN ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کی بدولت انجن کی تھرمل قابلیت کو 44 فیصد تک بڑھا یا گیا ہے۔ پچھلی KD سیریز کے مقابلے میں نسبتاً کم قوت کا حامل ہونے کے باوجود یہ انجن زیادہ سے زیادہ 25 فیصد اور کم سے کم 11 فیصد ٹارک فراہم کرسکتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی سطح پر اس گاڑی کے اعلان کو ایک سال ہوچکا ہے اور ٹویوٹا تھائی لینڈ کی جانب سے اس کے 1GD-FTV انجن کی جگہ مزید بہتر 2GD-FTV انجن کا استعمال شروع کردیا ہے۔ یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان میں پیش کی جانے والی نئی ہائی لکس ریوو میں کونسا انجن شامل کیا جائے گا۔ اب تک انڈس موٹرز کمپنی کی جانب سے اس بابت تمام معلومات خفیہ رکھی جارہی ہیں تاہم مستقبل قریب میں اس گاڑی کے ساتھ تفصیلات بھی منظر عام پر آ ہی جائیں گی۔

Launch

2016-Toyota-Hilux-Revo-Thailand-Interior1

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.